HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

3634

(۳۶۳۴) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ: مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی بْنِ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْمُزَنِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِیسَی حَدَّثَنَا أَبُو الْیَمَانِ أَخْبَرَنِی شُعَیْبُ بْنُ أَبِی حَمْزَۃَ عَنِ الزُّہْرِیِّ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ الْمُسَیَّبِ: إِنَّ السُّنَّۃَ إِذَا أَدْرَکَ الرَّجُلُ رَکْعَۃً مِنْ صَلاَۃِ الْمَغْرِبِ مَعَ الإِمَامِ أَنْ یَجْلِسَ مَعَ الإِمَامِ ، فَإِذَا سَلَّمَ الإِمَامُ قَامَ فَرَکَعَ الثَّانِیَۃَ فَجَلَسَ فِیہَا ، وَتَشَہَّدَ ثُمَّ قَامَ فَرَکَعَ الرَّکْعَۃَ الثَّالِثَۃَ ، فَتَشَہَّدَ فِیہَا ثُمَّ سَلَّمَ ، وَالصَّلَوَاتُ عَلَی ہَذِہِ السُّنَّۃِ فِیمَا یُجْلَسُ فِیہِ مِنْہُنَّ۔ قَالَ الزُّہْرِیُّ قَالَ سَعِیدُ بْنُ الْمُسَیَّبِ: حَدِّثُونِی بِثَلاَثِ رَکَعَاتٍ یُتَشَہَّدُ فِیہِنَّ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ، فَإِذَا سُئِلَ عَنْہَا قَالَ: تِلْکَ صَلاَۃُ الْمَغْرِبِ یُسْبَقُ الرَّجُلُ مِنْہَا بِرَکْعَۃٍ ، ثُمَّ یُدْرِکُ رَکْعَتَیْنِ فَیَتَشَہَّدُ فِیہِمَا۔ [صحیح۔ ہذا اسناد صحیح متصل]
(٣٦٣٤) (ا) حضرت سعید بن مسیب (رض) فرماتے ہیں : سنت یہ ہے کہ آدمی جب امام کے ساتھ مغرب کی نماز میں ایک رکعت پالے تو وہ امام کے ساتھ قعدہ اخیرہ کرے، جب امام سلام پھیر لے تو وہ کھڑا ہو کر دوسری رکعت پڑھے اور تشہد میں بیٹھے، پھر کھڑا ہو کر تیسری رکعت پڑھے اور اس میں تشہد پڑھے اور پھر سلام پھیرے اور دیگر نمازیں بھی اسی طریقے پر ہیں جن میں بیٹھا جاتا ہے۔
(ب) امام زہری (رح) فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب (رض) نے فرمایا : مجھے بتاؤ وہ کونسی نماز ہے، جس میں تین رکعتوں میں تین بارتشہد پڑھا جاتا ہے ؟ جب ان سے اس بارے میں پوچھا گیا تو فرمایا : یہ مغرب کی نماز ہے کہ آدمی سے ایک رکعت چھوٹ جائے، پھر وہ امام کے ساتھ دوسری رکعتیں جو پائے گا ان میں تشہد پڑھے گا اور آخری تشہد بھی پڑھے گا۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔