HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

3805

(۳۸۰۵) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْفَضْلِ أَبُو عُبَیْدَۃَ السَّقَطِیُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنْ مَکْحُولٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: کُنَّا عِنْدَ عُمَرَ فَتَذَاکَرْنَا الرَّجُلَ یَسْہُو فِی صَلاَتِہِ ، فَلَمْ یَدْرِ کَمْ صَلَّی؟ قَالَ فَقُلْتُ: مَا سَمِعْتُ فِی ذَلِکَ شَیْئًا۔ قَالَ: فَبَیْنَا نَحْنُ کَذَلِکَ إِذْ جَائَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فَقَالَ: فَیْمَ أَنْتُمْ؟ قُلْنَا: الرَّجُلُ یَسْہُو فِی صَلاَتِہِ فَلاَ یَدْرِی کَمْ صَلَّی؟ قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : ((إِذَا سَہَا الرَّجُلُ فَلَمْ یَدْرِ ثِنْتَیْنِ أَوْ ثَلاَثًا أَوْ أَرْبَعًا فَلْیَجْعَلِ السَّہْوَ فِی الزِّیَادَۃِ وَلْیَسْجُدْ سَجْدَتَیْنِ))۔ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ فَلَقِیتُ حُسَیْنَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ فَذَاکَرْتُہُ ہَذَا الْحَدِیثَ فَقَالَ لِی: ہَلْ أَسْنَدَہُ لِکَ؟ قُلْتُ: لاَ۔ قَالَ: لَکِنْ حَدَّثَنِی مَکْحُولٌ عَنْ کُرَیْبٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- بِمِثْلِ ہَذَا الْحَدِیثِ۔ وَرَوَاہُ الْمُحَارِبِیُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ بِمَعْنَی رِوَایَۃِ ابْنِ عُلَیَّۃَ فَصَارَ وَصْلُ الْحَدِیثِ لِحُسَیْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ - وَہُوَ ضَعِیفٌ - إِلاَّ أَنَّ لَہُ شَاہِدًا مِنْ حَدِیثِ مَکْحُولٍ۔ [صحیح لغیرہ۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]
(٣٨٠٥) سیدنا ابن عباس (رض) فرماتے ہیں : ہم سیدنا عمر (رض) کے پاس مذاکرہ کر رہے تھے کہ اگر کوئی نماز میں بھول جائے اور اسے یہ بھی یاد نہ رہے کہ اس نے کتنی (رکعت) نماز پڑھی ہے ؟ سیدنا عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں : میں نے کہا کہ میں نے تو اس بارے میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کچھ نہیں سنا۔ سیدنا ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ ہم اسی طرح بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) تشریف لائے۔ تو انھوں نے کہا : کس مسئلہ میں (پریشان) ہو ؟ ہم نے کہا : اگر آدمی اپنی نماز میں بھول جائے اور اسے یہ بھی معلوم نہ ہو کہ اس نے کتنی رکعتیں پڑھی ہیں ؟ حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) نے فرمایا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ آدمی جب نماز میں بھول جائے اور اسے پتا نہ چلے کہ اس نے دو رکعتیں پڑھی ہیں، تین پڑھی ہیں یا چار پڑھی ہیں تو وہ زیادہ کو شمار کرے اور سلام سے پہلے دو سجدے کرے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔