HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

4111

(۴۱۱۱) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ بُکَیْرٍ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ حَدَّثَنِی سُلَیْمَانُ بْنُ سُحَیْمٍ عَنْ أُمَیَّۃَ بِنْتِ أَبِی الصَّلْتِ قَالَ الشَّیْخُ کَذَا فِی کِتَابِی وَقَالَ غَیْرُہُ آمِنَۃُ بِنْتُ أَبِی الصَّلْتِ وَہُوَ الصَّوَابُ عَنِ امْرَأَۃٍ مِنْ بَنِی غِفَارٍ قَالَتْ : جِئْتُ رَسُولَ اللَّہِ ﷺ فِی نِسْوَۃٍ مِنْ بَنِی غِفَارٍ فَقُلْنَا : یَا رَسُولَ اللَّہِ قَدْ أَرَدْنَا أَنْ نَخْرُجَ مَعَکَ فِی وَجْہِکَ ہَذَا إِلَی خَیْبَرَ ، فَنُدَاوِیَ الْجَرْحَی ، وَنُعِینَ الْمُسْلِمِینَ بِمَا اسْتَطَعْنَا۔ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ ﷺ : ((عَلَی بَرَکَۃِ اللَّہِ))۔ فَخَرَجْنَا مَعَہُ وَکُنْتُ جَارِیَۃً حَدَثَۃً ، فَأَرْدَفَنِی رَسُولُ اللَّہِ ﷺ حَقِیبَۃَ رَحْلِہِ ، فَنَزَلَ إِلَی الصُّبْحِ وَنَزَلْتُ فَإِذَا عَلَی الْحَقِیبَۃِ دَمٌ مِنِّی ، وَذَلِکَ أَوَّلُ حَیْضَۃٍ حِضْتُہَا ، فَتَقَبَّضْتُ إِلَی النَّاقَۃِ وَاسْتَحْیَیْتُ ، فَلَمَّا رَأَی رَسُولُ اللَّہِ ﷺ مَا بِی وَرَأَی بِیَ الدَّمَ قَالَ : لَعَلَّکِ نُفِسْتِ؟ ۔ فَقُلْتُ : نَعَمْ۔ قَالَ : ((فَأَصْلِحِی مِنْ نَفْسِکِ ، وَخُذِی إِنَائً مِنْ مَائٍ فَاطْرَحِی فِیہِ مِلْحًا ، فَاغْسِلِی مَا أَصَابَ الْحَقِیبَۃَ وَاغْتَسِلِی ، ثُمَّ عُودِی لِمَرْکَبِکِ))۔ فَکَانَتْ لاَ تَطَّہَّرُ مِنْ حَیْضَتِہَا إِلاَّ جَعَلَتْ فِی طُہُورِہَا مِلْحًا ، وَأَوْصَتْ بِہِ أَنْ یُجْعَلَ فِی غُسْلِہَا حِینَ مَاتَتْ۔ [ضعیف۔ احمد ۶/۳۸۰]
(٤١١١) بنی غفار کی ایک عورت فرماتی ہیں کہ میں اپنے قبیلے کی عورتوں کے ساتھ مل کر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی، ہم نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ہم بھی آپ کے ساتھ خیبر جانا چاہتی ہیں تاکہ زخمیوں کو دوا دیں اور اپنی طاقت کے مطابق مسلمانوں کی مدد کریں۔ ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ چلیں اور میں جوان تھی، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے اپنی سواری کے پیچھے تھیلے یا سامان پر سوار کرلیا۔ صبح کے وقت آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پڑاؤ کیا، سواری سے اترے، میں بھی سواری سے اترنے لگی تو میں نے سامان پر خون محسوس کیا، یہ میرا پہلا حیض تھا ۔ میں سواری پر بیٹھی رہی اور شرم محسوس کر رہی تھی۔ جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خون کو دیکھا تو فرمانے لگے : شاید تو حائضہ ہوگئی ہے۔ میں نے کہا : جی ہاں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنی درستگی کرو اور پانی کا ایک برتن لے کر اس میں نمک ملا لو۔ اس کے ذریعے سامان والا تھیلہ دھو ڈال اور خود بھی غسل کرلے۔ پھر اپنی سواری پر لوٹ جا۔ چنانچہ جب بھی ان کو حیض آتا تو وہ پانی اور نمک کے ساتھ طہارت حاصل کرتیں، انھوں نے وصیت کی کہ مرنے کے بعد غسل بھی نمک اور پانی کو ملا کردیا جائے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔