HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

4349

(۴۳۴۹) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنِ ابْنِ الْمُسَیَّبِ قَالَ : أَنْشَدَ حَسَّانُ بْنُ ثَابِتٍ فِی الْمَسْجِدِ ، فَمَرَّ بِہِ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَلَحَظَہُ فَقَالَ : أَفِی الْمَسْجِدِ؟ فَقَالَ : وَاللَّہِ لَقَدْ أَنْشَدْتُ مَنْ ہُوَ خَیْرٌ مِنْکَ۔قَالَ : فَخَشِیَ أَنْ یَرْمِیَہُ بِرَسُولِ اللَّہِ ﷺ فَأَجَازَ وَتَرَکَہُ۔ وَعَنِ ابْنِ الْمُسَیَّبِ أَنَّ حَسَّانَ بْنَ ثَابِتٍ قَالَ یَعْنِی لِقَوْمٍ فِیہِمْ أَبُو ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنْشُدُکَ اللَّہَ أَسَمِعْتَ رَسُولَ اللَّہِ ﷺ یَقُولُ : ((أَجِبْ عَنِّی ، أَیَّدَکَ اللَّہُ بِرُوحِ الْقُدُسِ))۔فَقَالَ : اللَّہُمَّ نَعَمْ۔ أَخْرَجَ مُسْلِمٌ الْحَدِیثَ الْمُسْنَدَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ وَغَیْرِہِ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ وَأَخْرَجَ قِصَّۃَ عُمَرَ مِنْ حَدِیثِ ابْنِ عُیَیْنَۃَ عَنِ الزُّہْرِیِّ۔وَنَحْنُ لاَ نَرَی بِإِنْشَادِ مِثْلِ مَا کَانَ یَقُولُ حَسَّانُ فِی الذَّبِّ عَنِ الإِسْلاَمِ وَأَہْلِہِ بَأْسًا لاَ فِی الْمَسْجِدِ وَلاَ فِی غَیْرِہِ ، وَالْحَدِیثُ الأَوَّلُ وَرَدَ فِی تَنَاشُدِ أَشْعَارِ الْجَاہِلِیَّۃِ وَغَیْرِہَا مِمَّا لاَ یَلِیقُ بِالْمَسْجِدِ ، وَبِاللَّہِ التَّوْفِیقُ۔ [صحیح۔ بخاری ۳۰۴۰، مسلم ۲۴۸۴]
(٤٣٤٩) سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ حسان بن ثابت (رض) مسجد میں شعر پڑھ رہے تھے۔ حضرت عمر (رض) ان کے پاس سے گزرے تو ان کو تیز نظروں سے دیکھا اور فرمایا : کیا مسجد میں ؟ حضرت حسان بن ثابت کہنے لگے : میں اس وقت اشعار پڑھا کرتا تھا جب آپ (رض) سے بہتر موجود تھے یعنی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ۔۔۔ راوی کہتے ہیں کہ وہ ڈرے کہ یہ بات نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ذمہ لگا دے گا۔ حضرت عمر (رض) نے ان کو اجازت دی اور چھوڑ دیا۔۔۔
(ب) حضرت حسان بن ثابت (رض) نے لوگوں سے پوچھا، ان میں ابوہریرہ (رض) بھی موجود تھے کہ میں تمہیں اللہ کی قسم دیتا ہوں کیا آپ (رض) نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا کہ میری جانب سے قریش کو جواب دو ، اللہ آپ کی مدد فرمائے جبرائیل کے ذریعے۔
(ج) امام زہری (رح) فرماتے ہیں : جس طرح حضرت حسان بن ثابت اسلام اور مسلمانوں کے دفاع میں اشعار پڑھتے تھے، مسجد میں اور مسجد کے علاوہ ہر جگہ جائز ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔