HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

5125

(۵۱۲۵) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی أَخْبَرَنَا أَبُو سَہْلٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ زِیَادٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْکَرِیمِ بْنُ الْہَیْثَمِ حَدَّثَنَا أَبُو الْیَمَانِ حَدَّثَنَا شُعَیْبُ بْنُ أَبِی حَمْزَۃَ عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ حَدَّثَنِی عَامِرُ بْنُ وَاثِلَۃَ اللَّیْثِیُّ : أَنَّ نَافِعَ بْنَ عَبْدِ الْحَارِثِ الْخُزَاعِیَّ لَقِیَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بِعُسْفَانَ ، وَکَانَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ اسْتَعْمَلَہُ عَلَی أَہْلِ مَکَّۃَ۔فَسَلَّمَ عَلَی عُمَرَ فَقَالَ لَہُ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : مَنِ اسْتَخْلَفْتَ عَلَی أَہْلِ الْوَادِی؟ فَقَالَ : اسْتَخْلَفْتُ عَلَیْہِمُ ابْنَ أَبْزَی۔فَقَالَ عُمَرُ : مَنِ ابْنُ أَبْزَی؟ فَقَالَ نَافِعٌ : مَوْلًی مِنْ مَوَالِینَا۔فَقَالَ عُمَرُ : وَاسْتَخْلَفْتَ عَلَیْہِمْ مَوْلًی فَقَالَ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ إِنَّہُ قَارِئٌ لِکِتَابِ اللَّہِ عَالِمٌ بِالْفَرَائِضِ۔فَقَالَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَمَا إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَدْ قَالَ : ((إِنَّ اللَّہَ یَرْفَعُ بِہَذَا الْکِتَابِ أَقْوَامًا وَیَضَعُ بِہِ آخَرِینَ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَأَبِی بَکْرِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ أَبِی الْیَمَانِ۔ [صحیح۔ مسلم ۸۱۷]
(٥١٢٥) نافع بن عبد الحارث خزاعی عمر بن خطاب (رض) کو عسفان نامی جگہ پر ملے۔ عمر (رض) نے ان کو اہل مکہ کا عامل بنایا تھا۔ انھوں نے عمر (رض) کو سلام کیا تو حضرت عمر (رض) نے پوچھا : اس وادی پر کس کو نائب بنایا ہے ؟ فرمایا : میں ابن ابزیٰ کو نائب بنا کے آیا ہوں۔ حضرت عمر (رض) نے پوچھا : ابن ابزی کون ؟ فرمایا : وہ ہمارا غلام ہے۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : تو نے ایک غلام کو نائب بنایا ہے ! فرمایا : اے امیر المؤمنین ! وہ قرآن کا قاری اور فرائض یعنی وراثت کا عالم ہے۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک اللہ تعالیٰ اس کتاب کے ذریعے بہت سے لوگوں کو بلندیاں عطا فرماتے ہیں اور بہت سوں کو ذلیل و رسوا بھی کرتے ہیں۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔