HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

5230

(۵۲۳۰) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو بَکْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْوَرَّاقُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو رَجَائٍ : قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدِ بْنِ جَمِیلِ بْنِ طَرِیفٍ الثَّقَفِیُّ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدٍ الْقَارِیُّ الْقُرَشِیُّ الإِسْکَنْدَرَانِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو حَازِمِ بْنُ دِینَارٍ : أَنَّ رِجَالاً أَتَوْا سَہْلَ بْنَ سَعْدٍ السَّاعِدِیَّ وَقَدِ امْتَرَوْا فِی الْمِنْبَرِ مِمَّ عُودُہُ؟ فَسَأَلُوہُ عَنْ ذَلِکَ۔فَقَالَ : وَاللَّہِ إِنِّی لأَعْرِفُ مِمَّا ہُوَ۔ وَلَقَدْ رَأَیْتُہُ أَوَّلَ یَوْمٍ وُضِعَ وَأَوَّلَ یَوْمٍ جَلَسَ عَلَیْہِ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَرْسَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِلَی فُلاَنَۃَ امْرَأَۃٍ قَدْ سَمَّاہَا سَہْلٌ : ((أَنْ مُرِی غُلاَمَکِ النَّجَّارَ أَنْ یَعْمَلَ لِی أَعْوَادًا أَجْلِسُ عَلَیْہِنَّ إِذَا کَلَّمْتُ النَّاسَ))۔فَأَمَرَتْہُ فَعَمِلَہَا مِنْ طَرْفَائِ الْغَابَۃِ ، ثُمَّ جَائَ بِہَا فَأَرْسَلَتْ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَأَمَرَ بِہَا فَوُضِعَتْ ہَا ہُنَا ، ثُمَّ رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- صَلَّی عَلَیْہَا وَکَبَّرَ وَہُوَ عَلَیْہَا ثُمَّ رَکَعَ وَہُوَ عَلَیْہَا ، ثُمَّ نَزَلَ الْقَہْقَرَی فَسَجَدَ فِی أَصْلِ الْمِنْبَرِ ، ثُمَّ عَادَ فَلَمَّا فَرَغَ أَقْبَلَ عَلَی النَّاسِ فَقَالَ : ((یَا أَیُّہَا النَّاسُ إِنَّمَا صَنَعْتُ ہَذَا لِتَأْتَمُّوا بِی وَلِتَعْلَمُوا صَلاَتِی))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ بْنِ سَعِیدٍ وَأَخْرَجَاہُ مِنْ حَدِیثِ ابْنِ أَبِی حَازِمٍ عَنْ أَبِیہِ وَفِیہِ فَکَبَّرَ وَکَبَّرَ النَّاسُ مَعَہُ۔ [صحیح۔ انظر ما قبلہ]
(٥٢٣٠) ابو حازم بن دینار ہیں کچھ لوگ سھل بن سعد ساعدی کے پاس آئے۔ انھوں نے منبر کو دیکھا کہ کس لکڑی سے بنایا گیا ہے ؟ پھر اس بارے میں ان سے پوچھا تو انھوں نے فرمایا : اللہ کی قسم ! میں جانتا ہوں کہ وہ کس لکڑی کا ہے۔ میں نے اس کو اس وقت دیکھا جب وہ پہلے دن رکھا گیا اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس پر بیٹھے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک عورت کی جانب کسی کو روانہ کیا، سھل نے اس کا نام بھی لیا کہ تو اپنے بڑھئی غلام کو حکم دے کہ وہ مجھے خطبہ دینے کے لیے ایک منبر بنا دے، اس نے حکم دیا تو اس نے جھاؤ کی لکڑی سے بنایا۔ وہ عورت اس کو لے کر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا تو وہاں رکھ دیا گیا۔ پھر میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس پر نماز پڑھی اور تکبیر کہی، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسی پر رکوع کیا۔ پھر نیچے اتر کر منبر کی جڑ میں یعنی بالکل ساتھ ہی سجدہ کیا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منبر کے اوپر چلے گئے۔ فراغت کے بعد لوگوں کی طرف متوجے ہوئے اور فرمایا : اے لوگو ! یہ میں نے اس لیے کیا ہے تاکہ تم میری اقتدا کرو اور میری نماز کو جان لو۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔