HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

5631

(۵۶۳۱) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِی طَاہِرٍ أَخْبَرَنَا جَدِّی یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ الْعَبْدِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی یَعْنِی ابْنَ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ حَدَّثَنَا عَطَاء ٌ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ: أَنَّہُ صَلَّی مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- صَلاَۃَ الْخَوْفِ وَذَکَرَ أَنَّ الْعَدُوَّ کَانَ بَیْنَہُ وَبَیْنَ الْقِبْلَۃِ فَکَبَّرَ وَکَبَّرْنَا ، وَرَکَعَ وَرَکَعْنَا جَمِیعًا فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ سَجَدَ وَسَجَدَ مَعَہُ الصَّفُّ الَّذِی یَلِیہِ وَقَامَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ فِی نُحُورِ الْعَدُوِّ ، فَلَمَّا قَامَ وَقَامَ الصَّفُّ الَّذِی یَلِیہِ انْحَدَرَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ بِالسُّجُودِ ثُمَّ تَقَدَّمَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ وَتَأَخَّرَ الصَّفُّ الْمُقَدَّمُ فَرَکَعَ وَرَکَعْنَا جَمِیعًا ، ثُمَّ سَجَدَ فَلَمَّا رَفَعَ سَجَدَ وَسَجَدَ مَعَہُ الصَّفُّ الَّذِی یَلِیہِ وَقَامَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ فِی نُحُورِ الْعَدُوِّ فَلَمَّا سَجَدَ الصَّفُّ الَّذِی یَلِیہِ وَجَلَسَ انْحَدَرَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ بِالسُّجُودِ ثُمَّ سَلَّمَ وَسَلَّمْنَا جَمِیعًا قَالَ جَابِرٌ: کَمَا یَفْعَلُ حَرَسِیُّکُمْ ہَذَا بِأُمَرَائِہِمْ۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِی سُلَیْمَانَ وَأَمَّا الاِسْتِخْلاَفُ فَقَدْ مَضَی مَا فِیہِ مِنَ الأَخْبَارِ وَالآثَارِ فِی أَبْوَابِ الإِمَامَۃِ۔ [صحیح]
(٥٦٣١) عطاء جابر بن عبداللہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ ہم نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نماز خوف ادا کی اور دشمن ہمارے اور قبلہ کے درمیان تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تکبیر کہی تو ہم نے بھی تکبیر کہی۔ ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ رکوع کیا۔ پھر رکوع سے سر اٹھانے کے بعد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سجدہ کیا اور پہلی صف نے بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ سجدہ کیا۔ دوسری صف دشمن کے سامنے کھڑی رہی۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور پہلی صف کھڑی ہوئی تو پھر دوسری صف نے سجدہ کیا۔ پھر پہلی صف پیچھے آگئی اور دوسری صف پہلی صف کی جگہ چلی گئی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مل کر ہم سب نے رکوع کیا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سجدہ کیا۔ پھر جب اٹھے اور سجدہ کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ پہلی صف نے سجدہ کیا اور بیٹھ گئے تو دوسری صف سجدہ میں چلی گئی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام پھیرا تو ہم نے بھی سلام پھیرا۔ جابر فرماتے ہیں : یہ ایسے ہے جیسے کہ شاہی محافظ اپنے امرأ کے ساتھ کرتے ہیں۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔