HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

5750

(۵۷۵۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَدِیبُ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: الْوَلِیدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ جَابِرٍ الزَّیَّاتُ بِالرَّمْلَۃِ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ مُرَشَّلِ بْنِ یَزِیدَ بْنِ نُمَیْرٍ الْقُرَشِیُّ حَدَّثَنَا شِہَابُ بْنُ خِرَاشٍ عَنْ شُعَیْبِ بْنِ رُزَیْقٍ عَنِ الْحَکَمِ بْنِ حَزْنٍ الکُلَفِیِّ قَالَ: أَتَیْنَاہُ فَأَنْشَأَ یُحَدِّثُنَا عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: وَفَدْنَا عَلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- سَابِعَ سَبْعَۃٍ ، أَوْ تَاسِعَ تِسْعَۃٍ فَأَذِنَ لَنَا عَلَیْہِ فَدَخَلْنَا عَلَیْہِ فَسَلَّمْنَا فَقُلْنَا: زُرْنَاکَ یَا رَسُولَ اللَّہِ لِتَدْعُوَ اللَّہَ لَنَا أَوْ تَدْعُوَ لَنَا بِخَیْرٍ قَالَ: فَدَعَا لَنَا بِخَیْرٍ وَأَمَرَ بِنَا فَأُنْزِلْنَا وَأَمَرَ لَنَا بِشَیْئٍ مِنْ تَمْرٍ وَالشَّأْنُ إِذْ ذَاکَ دُونٌ قَالَ: فَأَقَمْتُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- أَیَّامًا شَہِدْنَا فِیہَا الْجُمُعَۃَ فَقَامَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَتَوَکَّأُ عَلَی قَوْسٍ أَوْ قَالَ عَلَی عَصًا فَحَمِدَ اللَّہَ وَأَثْنَی عَلَیْہِ بِکَلِمَاتٍ خَفِیفَاتٍ طَیِّبَاتٍ مُبَارَکَاتٍ ، ثُمَّ قَالَ: ((أَیُّہَا النَّاسُ إِنَّکُمْ لَنْ تُطِیقُوا أَوْ إِنَّکُمْ لَنْ تَفْعَلُوا کُلَّمَا أُمِرْتُمْ بِہِ ، وَلَکِنْ سَدِّدُوا وَقَارِبُوا وَأَبْشِرُوا))۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَغَیْرُہُ عَنْ شِہَابِ بْنِ خِرَاشٍ۔ [حسن۔ ابو داؤد ۱۰۹۶]
(٥٧٥٠) شعیب بن رزیق ‘ حکم بن حزن کلفی سے روایت کرتے ہیں کہ ہم ان کے پاس آئے، وہ ہمیں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی احادیث بیان کرنا شروع ہوگئے۔ فرمانے لگے : ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس نو یا سات آدمیوں کا وفد بن کر آئے۔ ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اجازت طلب کی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں اجازت دے دی۔ ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس داخل ہوئے اور سلام کے بعد عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زیارت کے لیے آئے ہیں تاکہ آپ ہمارے لیے اللہ سے دعا کریں یا کہا : آپ ہمارے لیے بھلائی کی دعا کریں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمارے لیے بھلائی کی دعا کی اور ہماری مہمانی کا حکم دیا اور ہمارے لیے کھجوروں کا حکم دیا اور حالت اس سے کم تر تھی۔
ہم نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس قیام کیا ، انہی ایام میں ہم جمعہ کے لیے حاضر ہوئے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کمان پر لاٹھی پر ٹیک لگائے ہوئے کھڑے ہوئے ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اللہ کی حمد وثنا پاکیزہ اور مبارک کلمات کے ساتھ کی۔ پھر فرمایا : اے لوگو ! تم طاقت نہیں رکھتے یا فرمایا : تم ہرگز نہ کرسکو گے جس کا تم حکم دیے گئے ہو، لیکن تم سیدھے رہو اور میانہ روی اختیار کرو اور خوشخبری دو ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔