HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

5804

(۵۸۰۴) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی یُونُسَ: أَنَّہُ سَأَلَ ابْنَ شِہَابٍ عَنْ تَشَہُّدِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَقَالَ ابْنُ شِہَابٍ: ((إِنَّ الْحَمْدَ لِلَّہِ نَحْمَدُہُ وَنَسْتَعِینُہُ وَنَسْتَغْفِرُہُ ، وَنَعُوذُ بِہِ مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا ، مَنْ یَہْدِہِ اللَّہُ فَلاَ مُضِلَّ لَہُ ، وَمَنْ یُضْلِلْ فَلاَ ہَادِیَ لَہُ ، وَأَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہ إِلاَّ اللَّہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ أَرْسَلَہُ بِالْحَقِّ بَشِیرًا وَنَذِیرًا بَیْنَ یَدَیِ السَّاعَۃِ ، مَنْ یُطِعِ اللَّہَ وَرَسُولَہُ فَقَدْ رَشَدَ ، وَمَنْ یَعْصِہِمَا فَقَدْ غَوَی۔نَسْأَلُ اللَّہَ رَبَّنَا أَنْ یَجْعَلَنَا مِمَّنْ یُطِیعُہُ وَیُطِیعُ رَسُولَہُ وَیَتَّبِعُ رِضْوَانَہُ وَیَجْتَنِبُ سَخَطَہُ فَإِنَّمَا نَحْنُ بِہِ وَلَہُ)) قَالَ ابْنُ شِہَابٍ وَبَلَغَنَا عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ إِذَا خَطَبَ: ((کُلُّ مَا ہُوَ آتٍ قَرِیبٌ لاَ بُعْدَ لِمَا ہُوَ آتٍ لاَ یَعْجَلُ اللَّہُ لِعَجَلِۃِ أَحَدٍ وَلاَ یَحِفُّ ، لأَمْرُ النَّاسِ مَا شَائَ اللَّہُ لاَ مَا شَائَ النَّاسُ یُرِیدُ النَّاسُ أَمْرًا وَیُرِیدُ اللَّہُ أَمْرًا وَمَا شَائَ اللَّہُ کَانَ وَلَوْ کَرِہَ النَّاسُ ، لاَ مُبَعِّدَ لِمَا قَرَّبَ اللَّہُ ، وَلاَ مُقَرِّبَ لِمَا بَعَّدَ اللَّہُ فَلاَ یَکُونُ شَیْء ٌ إِلاَّ بِإِذْنِ اللَّہِ)) قَالَ ابْنُ شِہَابٍ: وَکَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ فِی خُطْبَتِہِ: أَفْلَحَ مِنْکُمْ مَنْ حُفِظَ مِنَ الْہَوَی وَالطَّمَعِ وَالْغَضَبِ وَلَیْسَ فِیمَا دُونَ الصِدْقِ مِنَ الْحَدِیثِ خَیْرٌ ، مَنْ یَکْذِبْ یَفْجُرْ ، وَمَنْ یَفْجُرْ یَہْلَکْ إِیَّاکُمْ وَالْفُجُورَ مَا فُجُورُ امْرِئٍ خُلِقَ مِنَ التُّرَابِ وَإِلَی التُّرَابِ یَعُودُ وَہُوَ الْیَوْمَ حَیٌّ وَغَدًا مَیِّتٌ اعْمَلُوا عَمَلَ یَوْمٍ بِیَوْمٍ ، وَاجْتَنِبُوا دَعْوَۃَ الْمَظْلُومِ وَعُدُّوا أَنْفُسَکُمْ مِنَ الْمَوْتَی۔ [ضعیف۔ ابو داؤد ۱۰۹۸]
(٥٨٠٤) یونس نے ابن شہاب سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے جمعہ کے خطبہ کے بارے میں سوال کیا تو ابن شہاب نے فرمایا : تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں ہم اس کی حمد بیان کرتے ہیں اور اسی سے مدد مانگتے ہیں اور اسی سے استغفار کرتے ہیں۔ ہم اس کی پناہ میں آتے ہیں نفس کی شرارتوں سے ۔ جس کو اللہ ہدایت دے اس کو کوئی گمراہ کرنے والا نہیں اور جس کو وہ گمراہ کردے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور رسول ہیں۔ قیامت سے پہلے ان کو ڈرانے والا، خوشخبری سنانے والا، بنا کر بھیجا ہے۔ جو اللہ اور رسول کی اطاعت کرے گا ۔ اس نے ہدایت پائی اور جس نے ان دونوں کی نافرمانی کی وہ گمراہ ہوا۔ ہم اللہ سے سوال کرتے ہیں کہ ہمیں ان میں سے بنا جو تیری فرمان برداری کرنے والے ہوں اور تیرے رسول کی اطاعت کرنے والے ہوں ، ان کی رضا کو تلاش کریں اور ناراضگی سے بچیں۔ ہم تیری اور تیرے رسول کی تابعداری کرتے ہیں۔
ابن شھاب فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خطبہ ارشاد فرماتے :” جو چیز قریب آنے والی ہے وہ دور نہیں ہے۔ کسی کی جلدی کی وجہ سے اللہ اس کو جلدی نہیں کرتا اور وہ لوگوں کے کاموں کو بھی اتنا گھیرتا ہے جتنا چاہتا ہے، لوگوں کی چاہت کے موافق نہیں۔ اللہ کچھ چاہتا ہے اور لوگ کچھ ۔ ہوتا وہی ہے جو خدا چاہتا ہے۔ اگرچہ لوگ ناپسند ہی کیوں نہ کریں۔ جس کو اللہ قریب کر دے اسے دور کرنے والا کوئی نہیں اور جس کو اللہ دور کر دے اس کو قریب کرنے والا کوئی نہیں۔ کوئی کام اللہ کی اجازت کے بغیر نہیں ہوتا “
ابن شہاب فرماتے ہیں : حضرت عمر بن خطاب (رض) اپنے خطبہ میں فرماتے تھے : کامیاب وہ ہے جو خواہشات ، لالچ اور غصہ سے محفوظ کیا گیا۔ سچی بات کے علاوہ کوئی بھلائی نہیں۔ جو جھوٹ بولتا ہے گناہ کرتا ہے اور گناہ ہلاک کردیتا ہے۔ گناہ سے بچو۔ فاجر آدمی مٹی سے پیدا ہوا اس میں واپس چلا جائے گا۔ وہ آج زندہ ہے اور کل مردہ اور روزانہ کے عمل کرو۔ مظلوم کی بد دعا سے بچو اور اپنے آپ کو مردوں سے شمار کرو۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔