HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

5834

(۵۸۳۴) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ: مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی بْنِ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِیدِ بْنِ مَزْیَدٍ أَخْبَرَنِی أَبِی حَدَّثَنَا ابْنُ جَابِرٍ حَدَّثَنِی عَطَاء ٌ الْخُرَاسَانِیُّ عَنْ مَوْلًی لاِمْرَأَتِہِ أُمِّ عُثْمَانَ قَالَ: سَمِعْتُ عَلِیًّا رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَلَی الْمِنْبَرِ یَقُولُ: إِذَا کَانَ یَوْمُ الْجُمُعَۃِ غَدَتِ الشَّیَاطِینُ بِرَایَاتِہَا إِلَی الأَسْوَاقِ یَأْخُذُونَ النَّاسَ بِالرَّبَائِثِ وَیُذَکِّرُونَہُمُ الْحَوَائِجَ وَیُثَبِّطُونَہُمْ عَنِ الْجُمُعَۃِ ، وَتَغْدُو الْمَلاَئِکَۃُ بِرَایَاتِہَا إِلَی أَبْوَابِ الْمَسَاجِدِ یَکْتُبُونَ عَلَی رَجُلٍ السَّاعَۃَ الَّتِی جَائَ فِیہَا فُلاَنٌ جَائَ مِنْ سَاعَۃٍ فُلاَنٌ مِنْ سَاعَتَیْنِ۔ فَإِذَا الرَّجُلُ جَلَسَ مَجْلِسًا یَسْتَمْکِنُ فِیہِ مِنَ الاِسْتِمَاعِ وَالنَّظَرِ وَأَنْصَتَ وَلَمْ یَلْغُ کَانَ لَہُ کِفْلاَنِ مِنَ الأَجْرِ ، وَإِذَا جَلَسَ مَجْلِسًا فَنَأَی وَأَنْصَتَ وَلَمْ یَلْغُ کَانَ لَہُ کِفْلٌ مِنَ الأَجْرِ ، وَمَنْ جَلَسَ مَجْلِسًا یَسْتَمْکِنُ فِیہِ مِنَ الاِسْتِمَاعِ وَالنَّظَرِ فَلَغَا وَلَمْ یُنْصِتْ کَانَ عَلَیْہِ کِفْلاَنِ أَوْ قَالَ کِفْلٌ مِنْ وِزْرٍ ، وَمَنْ قَالَ لأَخِیہِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ صَہْ فَقَدْ لَغَا ، وَمَنْ لَغَا فَلَیْسَ لَہُ مِنْ جُمُعَتِہِ شَیْء ٌ ، ثُمَّ یَقُولُ فِی آخِرِ ذَلِکَ قَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- وَہُوَ یَقُولُ ذَلِکَ۔ أَخْرَجَہُ أَبُو دَاوُدَ فِی کِتَابِ السُّنَنِ۔ [ضعیف۔ احمد ۱/۹۳]
(٥٨٣٤) ام عثمان (رض) کے غلام کہتے ہیں : میں نے حضرت علی (رض) سے سنا، وہ منبر پر تھے : جب جمعہ کا دن ہوتا ہے تو شیاطین اپنے جھنڈے لے کر بازاروں کی طرف نکل جاتے ہیں، وہ لوگوں کو رکاوٹوں کے ذریعہ سے روکتے ہیں اور ان کو کام یاد کرواتے ہیں۔ ان کو جمعہ سے روکتے ہیں اور صبح سویرے فرشتے اپنے جھنڈے لے کر نکلتے ہیں، مسجد کے دروازوں کی طرف، وہ لکھتے ہیں کہ فلاں آدمی فلاں گھڑی آیا اور فلاں فلاں گھڑی آیا۔ جب آدمی اپنی جگہ بیٹھ جاتا ہے اور خطبہ غور سے سنتا ہے کوئی فضول بات نہیں کرتا تو اس کے لیے دوہرا اجر ہے اور جب اپنی جگہ بیٹھتا ہے اور دور ہوتا ہے ، خاموش رہتا ہے اور کوئی لغو بات نہیں کرتا تو اس کا ایک اجر ہے اور جب آدمی اپنی جگہ پر رہتا ہے اور خطبہ ممکن حد تک غور سے سنتا ہے لیکن لغو کام کرلیتا ہے اور خاموش نہیں رہتا، اس کے اوپر دوہرا عذاب ہے یا فرمایا : اس پر بوجھ ہے اور جس نے اپنے ساتھی سے جمعہ کے دن کہا : رک جا، اس نے بھی لغو بات کی اور جو فضول بات کرتا ہے اس کا جمعہ نہیں۔ اس کے آخر میں ہے کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ، آپ یہ فرما رہے تھے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔