HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

5859

(۵۸۵۹) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا مِسْعَرٌ یَعْنِی ابْنَ حَبِیبٍ الْجَرْمِیَّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ سَلِمَۃَ أَنَّ أَبَاہُ وَنَفَرًا مِنْ قَوْمِہِ وَفَدُوا إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- حِینَ أَسْلَمَ النَّاسُ فَتَعَلَّمُوا الْقُرْآنَ فَلَمَّا قَضَوْا حَاجَتَہُمْ قَالُوا: مَنْ یُصَلِّی بِنَا أَوْ لَنَا فَقَالَ: ((یُصَلِّی بِکُمْ أَکْثَرُکُمْ أَخْذًا أَوْ جَمْعًا لِلْقُرْآنِ))۔قَالَ فَجَائُ وا إِلَی قَوْمِہِمْ فَسَأَلُوا فَلَمْ یَجِدُوا أَحَدًا جَمَعَ أَوْ أَخَذَ مِنَ الْقُرْآنِ أَکْثَرَ مِمَّا جَمَعْتُ أَوْ أَخَذْتُ وَأَنَا یَوْمَئِذٍ غُلاَمٌ وَعَلَیَّ شَمْلَۃٌ لِی فَقَدَّمُونِی فَصَلَّیْتُ بِہِمْ فَمَا شَہِدْتُ مَجْمَعًا مِنْ جَرْمٍ إِلاَّ وَأَنَا إِمَامُہُمْ إِلَی یَوْمِی ہَذَا۔قَالَ مِسْعَرُ بْنُ حَبِیبٍ: وَکَانَ یُصَلِّی بِہِمْ عَلَی جَنَائِزِہِمْ وَفِی مَسَاجِدِہِمْ حَتَّی مَضَی لِسَبِیلِہِ۔ وَرُوِّینَاہُ فِی بَابِ الإِمَامَۃِ عَنْ أَیُّوبَ السَّخْتِیَانِیِّ عَنْ عَمْرٍو وَقَالَ فِی الْحَدِیثِ: وَأَنَا ابْنُ سَبْعِ سِنِینَ أَوْ سِتِّ سِنِینَ وَفِی رِوَایَۃٍ سَبْعٍ أَوْ ثَمَانٍ۔ [صحیح۔ تقدم ۵۱۳۷]
(٥٨٥٩) (الف) عمرو بن سلمہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد اور ان کی قوم کا وفد نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا ، جب لوگوں نے اسلام قبول کرلیا تاکہ وہ قرآن سیکھیں۔ جب وہ اپنی ضرورت سے فارغ ہوئے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا کہ ہمیں نماز کون پڑھائے ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس کو قرآن زیادہ یاد ہو۔ وہ اپنی قوم کے پاس آگئے تو انھوں نے سوال کیا، لیکن کوئی بھی مجھ سے زیادہ قرآن کو جمع کرنے والا اور یاد رکھنے والا نہ تھا۔ میں اس وقت بچہ تھا اور میرے اوپر ایک چادر تھی۔ انھوں نے مجھے آگے کردیا۔ میں نے ان کو نماز پڑھائی ۔ فرماتے ہیں : جب بھی یہ لوگ اکٹھے ہوتے تو میں ان کی امامت کرواتا تھا۔ مسعربن حبیب فرماتے ہیں کہ وہ ان کے جنازے بھی پڑھاتے اور وہ اپنی مساجد میں ہوتے۔
(ب) ایوب سختیانی عمرو سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ سات یا چھ سال کے تھے اور ایک روایت میں ہے کہ وہ سات یا آٹھ سال کے تھے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔