HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

7152

(۷۱۵۱) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ جَابِرٍ حَدَّثَنَا شَیْبَانُ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی عَنْ عَطَائٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ : خَرَجَ النَّبِیُّ -ﷺ- بِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ إِلَی النَّخْلِ فَإِذَا ابْنُہُ إِبْرَاہِیمُ یَجُودُ بِنَفْسِہِ فَوَضَعَہُ فِی حِجْرِہِ فَفَاضَتْ عَیْنَاہُ فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ : أَتَبْکِی وَأَنْتَ تَنْہَی النَّاسَ؟ قَالَ : ((إِنِّی لَمْ أَنْہَ عَنِ الْبُکَائِ ، إِنَّمَا نَہَیْتُ عَنِ النَّوْحِ ، صَوْتَیْنِ أَحْمَقَیْنِ فَاجِرَیْنِ صَوْتٍ عِنْدَ نَغَمَۃٍ لَہْوٍ وَلَعِبٍ وَمَزَامِیرِ شَیْطَانٍ ، وَصَوْتٍ عِنْدَ مُصِیبَۃٍ خَمْشِ وُجُوہٍ ، وَشَقِّ جُیُوبٍ ، وَرَنَّۃٍ وَہَذَا ہُوَ رَحْمَۃٌ وَمَنْ لاَ یَرْحَمْ لاَ یُرْحَمْ یَا إِبْرَاہِیمُ لَوْلاَ أَنَّہُ أَمْرٌ حَقٌّ وَوَعَدٌ صِدْقٌ وَأَنَّ آخِرَنَا سَیَلْحَقُ بِأَوَّلِنَا لَحَزِنَّا عَلَیْکَ حُزْنًا ہُوَ أَشَدُّ مِنْ ہَذَا وَإِنَّا بِکَ لَمَحْزُونُونَ تَبْکِی الْعَیْنُ وَیَحْزَنُ الْقَلْبُ وَلاَ نَقُولُ مَا یُسْخِطُ الرَّبَّ))۔ [ضعیف۔ أخرجہ الترمذی]
(٧١٥١) جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عبد الرحمن بن عوف (رض) کے ساتھ کھجوروں کی طرف تشریف لے گئے، جب کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا بیٹا ابراہیم اپنی جان اللہ کے سپرد کررہا تھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے اپنی گود میں رکھا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آنکھیں بہنا شروع ہوگئیں تو عبد الرحمن بن عوف نے کہا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تو لوگوں کو منع کرتے ہیں اور خود رو رہے ہیں ! تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے رونے سے منع نہیں کیا بلکہ میں تو نوحہ کرنے سے منع کرتا ہوں اور احمقوں کی طرح آواز نکالنے سے جو فاجر لوگ آواز نکالتے ہیں نغمے اور لہو ولعب کے ساتھ اور شیطان کی دھن کے ساتھ اور مصیبت کے وقت اس آواز سے جس کے ساتھ چہرہ چھیلنا بھی ہو ، گریبان چاک کرنا بھی ہو اور یہ رنا تو رحم ہے اور جو رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا۔ اے ابراہیم اگر یہ حق نہ ہوتا اور سجا وعدہ نہ ہوتا اور یہ کہ ہر بعد میں آنے والاپہلوں سے ملنے والانہ ہوتا ہم اس قدر غم کرتے جو اس سے کہیں زیادہ ہوتاجو ہم تیری جدائی سے غم زدہ ہیں آنکھیں رو رہی ہیں اور دل غم گین ہے اور ہم وہ بات نہیں کریں گے جو ہمارے رب کو ناراض کرے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔