HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

7273

(۷۲۷۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ قَالَ قَالَ أَبُو دَاوُدَ السِّجَسْتَانِیُّ سَمِعْتُہُ مِنَ الرَّیَاشِیِّ وَأَبِی حَاتِمٍ وَغَیْرِہِمَا ، وَمِنْ کِتَابِ النَّضْرِ بْنِ شُمَیْلٍ وَمِنْ کِتَابِ أَبِی عُبَیْدٍ وَرُبَّمَا ذَکَرَ أَحَدُہُمُ الْکَلِمَۃَ قَالُوا : یُسَمَّی الْحُوَارَ ، ثُمَّ الْفَصِیلَ إِذَا فَصْلَ ، ثُمَّ تَکُونُ بِنْتَ مَخَاضٍ لِسَنَۃٍ إِلَی تَمَامِ سَنَتَیْنِ ، فَإِذَا دَخَلَتْ فِی الثَّالِثَۃِ فَہِیَ بِنْتُ لَبُونٍ ، فَإِذَا تَمَّتْ لَہَا ثَلاَثُ سِنِینَ فَہِیَ حِقَّۃٌ إِلَی تَمَامِ أَرْبَعِ سِنِینَ لأَنَّہَا اسْتَحَقَّتْ أَنْ تُرْکَبَ وَیُحْمَلَ عَلَیْہَا الْفَحْلُ وَہِیَ تُلَقَّحُ وَلاَ یُلَقِّحُ الذَّکَرُ حَتَّی یُثْنِیَ۔ وَیُقَالُ لِلْحِقَّۃِ طَرُوقَۃُ الْفَحْلِ لأَنَّ الْفَحْلَ یَطْرُقُہَا إِلَی تَمَامِ أَرْبَعِ سِنِینَ ، فَإِذَا طَعَنَتْ فِی الْخَامِسَۃِ فَہِیَ جَذَعَۃٌ حَتَّی یَتِمَّ لَہَا خَمْسُ سِنِینَ ، فَإِذَا دَخَلَتْ فِی السَّادِسَۃِ وَأَلْقَی ثَنِیَّتَہُ فَہُوَ حِینَئِذٍ ثَنِیٌّ حَتَّی یَسْتَکْمِلَ سِتًّا فَإِذَا طَعَنَ فِی السَّابِعَۃِ سَُمِّیَ الذَّکَرُ رَبَاعِا وَالأُنْثَی رَبَاعِیَّۃً إِلَی تَمَامِ السَّابِعَۃِ ، فَإِذَا دَخَلَ فِی الثَّامِنَۃِ أَلْقَی السِّنَّ السَّدِیسَ الَّذِی بَعْدَ الرَّبَاعِیَّۃِ فَہُوَ سَدِیسٌ وَسَدَسٌ إِلَی تَمَامِ الثَّامِنَۃِ ، فَإِذَا دَخَلَ فِی التِّسْعِ فَاطَّلَعَ نَابُہُ فَہُوَ بَازِلٌ بَزَلَ نَابُہُ - یَعْنِی طَلَعَ - حَتَّی یَدْخُلَ فِی الْعَاشِرَۃِ فَہُوَ حِینَئِذٍ مُخْلِفٌ ثُمَّ لَیْسَ لَہُ اسْمٌ وَلَکِنْ یُقَالُ بَازِلُ عَامٍ وَبَازِلُ عَامَیْنِ وَمُخْلِفُ عَامٍ وَمُخْلِفُ عَامَیْنِ وَمُخْلِفُ ثَلاَثَۃِ أَعْوَامٍ إِلَی خَمْسِ سِنِینَ وَالْخِلْفَۃُ الْحَامِلُ۔ وَقَدْ ذَکَرَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ تَفْسِیرَ أَسْنَانِ الإِبِلِ فِی رِوَایَۃِ حَرْمَلَۃَ نَحْوَ ہَذَا وَزَادَ فَقَالَ وَإِنَّمَا سُمِّیَ ابْنَ مَخَاضٍ - یَعْنِی للذَّکَرَ مِنْہَا - لأَنَّہُ فُصِلَ عَنْ أُمِّہِ وَلَحِقَتْ أُمُّہُ بِالْمَخَاضِ وَہِیَ الْحَوَامِلُ فَہُوَ ابْنُ مَخَاضٍ وَإِنْ لَمْ تَکُنْ حَامِلاً قَالَ وَإِنَّمَا سُمِّیَ ابْنَ لَبُونٍ لأَنَّ أُمَّہُ وَضَعَتْ غَیْرَہُ فَصَارَ لَہَا لَبَنٌ۔ [صحیح۔ ابو داؤد]
(٧٢٧٢) ابو عبید کی تحریر کے مطابق ایک لفظ ہے ” حوار “ یہ ابتدائی عمر ہے، پھر فصیل ہے جب وہ دودھ چھوڑے، پھر بنت مخاض ہے یعنی ایک سال کا دو سال کی عمر تک جب وہ تیسرے سال میں داخل ہوجائے تو وہ بنت لبون ہے۔ جب اس کے تین سال پورے ہوجائیں تو وہ حقہ ہے چار سال مکمل ہونے تک۔ کیونکہ وہ مستحق ہوتی ہے اس پر اونٹ چھوڑا جائے اور وہ حاملہ ہوجائے اور مذکر تب تک مونث کے پاس نہیں جاتا جب تک وہ اس لائق نہ ہوجائے اور یہ اس کے چار سال کی عمر میں ہوتا ہے اس لیے اسے حقہ کہتے ہیں اور حقہ کو طروقۃ نفحل بھی کہتے ہیں اور جب وہ پانچویں سال میں داخل ہو تو یہ ’ جذعہ ‘ کہلاتا ہے پانچ سال پورے ہونے تک اور جب وہ چھٹے سال میں داخل ہوتی ہے اور سامنے والے دانت گرجاتے ہیں اس لیے چھ سال پورے ہونے تک اسے دثنیّ کہتے ہیں اور جب وہ اپنی عمر کے ساتویں سال میں داخل ہو تو مذکر کو باعا ‘ اور مونث کو ” رباعیہ “ کہتے ہیں سات سال پورے ہوئے تک اور جب وہ عمر کے آٹھویں سال میں داخل ہوتا ہے تو اپنے ’ سدس ‘ دانت گرا دیتا ہے جو رباعی دانتوں کے بعد ہوتے ہیں اور وہ آٹھ سال پورے ہونے تک سدس اور سدیس کہلاتا ہے اور جب وہ نویں سال میں داخل ہوتا ہے تو اس کی داڑ ہیں ظاہر ہوتی ہیں تو وہ ’ بازل ‘ کہلاتا ہے داڑھوں کے استعمال کی وجہ سے ۔ جب وہ دسویں سال میں داخل ہوجاتا ہے تو اسے ” مخلف “ کہتے ہیں، اس کے بعد اس کا کوئی نام نہیں، لیکن اسے ” بازل عام “ (ایک سال بازل) یا بازلِ عامین (دو سالہ بازل) ” مخلفِ عام “ (ایک سالہ مخلف اور مخلفِ عامین (دو سالہ مخلف) اور تین سالہ مخلف پانچ سال تک کہا جاتا ہے او خلفۃً سے مراد حمل اٹھانے والا ہے۔
امام شافعی نے حرملہ کی روایت میں اونٹوں کی عمر کا تذکرہ کیا ہے اور یہ بھی فرمایا ہے کہ جو ابن مخاض نام رکھا ہے وہ مذکر کے لیے ہے کیونکہ اسے اس کی ماں سے جدا کرلیا جاتا ہے اور وہ اس وجہ سے حاملہ ہوجاتی ہے تو وہ ابن مخاض کہلاتا ہے۔ اگرچہ وہ حاملہ نہ ہو جو ابن لبون نام رکھا گیا ہے وہ اس لیے کہ اس کی ماں دوسرے کو جنم دیتی ہے اور وہ دودھ اس کا ہوجاتا ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔