HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

7280

(۷۲۷۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِیعِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَبِی عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَبِی بَکْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدِ بْنِ زُرَارَۃَ عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ عَنْ أُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : بَعَثَنِی النَّبِیُّ -ﷺ- مُصَدِّقًا فَمَرَرْتُ بِرَجُلٍ فَجَمَعَ لِی مَالَہُ فَلَمْ أَجِدْ عَلَیْہِ فِیہَا إِلاَّ ابْنَۃَ مَخَاضٍ فَقُلْتُ لَہُ : أَدِّ ابْنَۃَ مَخَاضٍ فَإِنَّہَا صَدَقَتُکَ فَقَالَ : ذَاکَ مَا لاَ لَبَنَ فِیہِ وَلاَ ظَہْرَ وَلَکِنْ ہَذِہِ نَاقَۃٌ عَظِیمَۃٌ سَمِینَۃٌ فَخُذْہَا فَقُلْتُ : مَا أَنَا بِآخِذٍ مَا لَمْ أُومَرْ بِہِ وَہَذَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- مِنْکَ قَرِیبٌ فَإِنْ أَحْبَبْتَ أَنْ تَأْتِیَہُ فَتَعْرِضَ عَلَیْہِ مَا عَرَضْتَ عَلَیَّ فَافْعَلْ فَإِنْ قَبِلَہُ مِنْکَ قَبِلْتُہُ وَإِنْ رَدَّہُ عَلَیْکَ رَدَدْتُہُ قَالَ : فَإِنِّی فَاعِلٌ - قَالَ - فَخَرَجَ مَعِی وَخَرَجَ مَعَہُ بِالنَّاقَۃِ الَّتِی عَرَضَ عَلَیَّ حَتَّی قَدِمْنَا عَلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ لَہُ : یَا نَبِیَّ اللَّہِ أَتَانِی رَسُولُکُ لِیَأْخُذَ مِنْ صَدَقَۃِ مَالِی وَایْمُ اللَّہِ مَا قَامَ فِی مَالِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَلاَ رَسُولُہُ قَطُّ قَبْلَہُ فَجَمَعْتُ لَہُ مَالِی فَزَعَمَ أَنَّ مَا عَلَیَّ فِیہِ ابْنَۃُ مَخَاضٍ وَذَلِکَ مَا لاَ لَبَنَ فِیہِ وَلاَ ظَہْرَ وَقَدْ عَرَضْتُ عَلَیْہِ نَاقَۃً عَظِیمَۃً لِیَأْخُذَہَا فَأَبَی عَلَیَّ وَہَا ہِیَ ذِہْ قَدْ جِئْتُکَ بِہَا یَا رَسُولَ اللَّہِ خُذْہَا فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((ذَلِکَ الَّذِی عَلَیْکَ فَإِنْ تَطَوَّعْتَ بِخَیْرٍ آجَرَکَ اللَّہُ فِیہِ وَقَبِلْنَاہُ مِنْکَ))۔ قَالَ : فَہَا ہِیَ ذِہْ یَا رَسُولَ اللَّہِ قَدْ جِئْتُکَ بِہَا فَخُذْہَا قَالَ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِقَبْضِہَا وَدَعَا لَہُ فِی مَالِہِ بِالْبَرَکَۃِ۔ وَرَوَاہُ غَیْرُہُ عَنْ یَعْقُوبَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ فَقَالَ فِی الْحَدِیثِ ((نَاقَۃً فَتِیَّۃً عَظِیمَۃً سَمِینَۃً))۔ [حسن۔ أخرجہ أبو داؤد]
(٧٢٧٩) ابی بن کعب (رض) فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے عامل بنا کر بھیجا ، میں ایک آدمی کے پاس سے گزرا تو اس نے اپنا مال جمع کیا تو میں نے دیکھا کہ اس پر بنت مخاض واجب ہے تو میں نے اسے کہا تو ایک بنت مخاض ادا کر دے ، یہی تیری زکوۃ ہے۔ انھوں نے کہا : یہ وہ ہوتا ہے جس میں دودھ نہیں ہوتا اور نہ ہی سواری کے قابل ہوتی ہے ، لیکن یہ موٹی تازی ایک قسم کی اونٹنی ہوتی ہے یہ تم لے جاؤ میں نے کہا : میں وہ نہیں لوں گا جس کے لینے کا مجھے حکم نہیں دیا گیا ۔ اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ تیرے قریب ہیں۔ اگر تو دینا چاہتا ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پیش کر دے، جو تو نے مجھ پر پیش کی ہے تو ایسے ہی کر ۔ اگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قبول کرلی تو میں بھی قبول کرلوں گا اور اگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رد کردیا تو میں بھی لوٹا دوں گا۔ اس نے کہا : میں ایسا کرنے والا ہوں ۔ وہ کہتے ہیں : پھر وہ میرے ساتھ نکلا اور اونٹنی بھی ساتھ تھی ، یہاں تک کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے تو اس نے کہا : اے اللہ کے نبی ! میرے پاس آپ کا عامل میرے مال کی زکوۃ لینے کے لیے آیا اللہ کی قسم ! اس سے پہلے میرے مال میں کبھی آپ کے ایلچی نہیں آئے اور نہ ہی ان کے ایلچی کبھی آئے تو میں نے اپنا مال ان کے سامنے اکٹھا کردیا ۔ ان کا خیال ہے کہ میرے مال کی زکوۃ صرف بنت مخاض ہے اور یہ وہ ہے جس میں دودھ نہیں اور نہ ہی سواری کے قابل ہے تو میں نے ایک اچھی اونٹی پیش کی، مگر اس نے لینے سے انکار کردیا اور وہ یہ ہے جسے میں آپ کے پاس لے کر آیا ہوں ، اے اللہ کے رسول ! اسے لے لیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے کہا : تجھ پر واجب تو وہی ہے اگر تو طیب نفس سے بہتر دینا چاہتا ہے تو اللہ تجھے اس میں اجر دے گا اور ہم نے تجھ سے یہ قبول کرلی تو اس نے کہا : تو وہ یہ ہے اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں اسے آپ کے پاس لایا ہوں ، آپ قبول کریں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے لینے کا حکم دیا اور اس کے مال میں برکت کی دعا کی۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔