HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

9914

(۹۹۰۹)أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَحْمِشٍ الْفَقِیہُ مِنْ أَصْلِ سَمَاعِہِ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عُثْمَانَ : عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْبَصْرِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ أَخْبَرَنَاہُ خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا أَبُوحَازِمِ بْنُ دِینَارٍ عَنْ عَبْدِاللَّہِ بْنِ أَبِی قَتَادَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: کُنْتُ یَوْمًا جَالِسًا مَعَ رَہْطٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ فِی مَنْزِلٍ فِی طَرِیقِ مَکَّۃَ وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ نَازِلٌ أَمَامَنَا وَالْقَوْمُ مُحْرِمُونَ وَأَنَا غَیْرُ مُحْرِمٍ قَالَ فَأَبْصَرَ الْقَوْمُ حِمَارًا وَحْشِیًّا وَأَنَا مَشْغُولٌ أَخْصِفُ نَعْلِی فَلَمْ یُؤْذِنُونِی بِہِ فَالْتَفَتُّ فَأَبْصَرْتُہُ فَقُمْتُ إِلَی فَرَسِی فَأَسْرَجْتُہُ ثُمَّ رَکِبْتُہُ وَنَسِیتُ السَّوْطَ وَالرُّمْحَ فَقُلْتُ لَہُمْ: نَاوِلُونِی السَّوْطَ وَالرُّمْحَ فَقَالُوا: لاَ نُعِینُکَ عَلَیْہِ بِشَیْئٍ فَنَزَلْتُ فَأَخَذْتُہُمَا وَرَکِبْتُ فَشَدَدْتُ عَلَیْہِ فَقَتَلْتُہُ ثُمَّ جِئْتُ بِہِ أَجُرُّہُ قَدْ مَاتَ فَوَقَعُوا فِیہِ یَأْکُلُونَہُ ثُمَّ إِنَّہُمْ شَکُّوا فِی أَکْلِہِمْ إِیَّاہُ وَہُمْ حُرُمٌ فَرُحْنَا وَخَبَأْتُ الْعَضُدَ مَعِیَ فَأَدْرَکْنَا رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ فَسَأَلْنَاہُ عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ : مَعَکُمْ مِنْہُ شَیْئٌ ۔قُلْتُ : نَعَمْ فَنَاوَلْتُہُ الْعَضُدَ فَأَکَلَہَا وَہُوَ مُحْرِمٌ حَتَّی تَعَرَّقَہَا۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ أَبِی حَازِمٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۲۴۳۱]
(٩٩٠٩) عبداللہ بن ابی قتادہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ ہم ایک دن نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ (رض) کے ساتھ مکہ کے راستہ پر بیٹھے ہوئے تھے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے آگے تھے۔ لوگ حالت احرام میں تھے اور میں محرم نہ تھا۔ لوگوں نے نیل گائے دیکھی اور میں اپنی جوتی سی رہا تھا۔ انھوں نے مجھے اطلاع نہ دی۔ میں نے اچانک دیکھا تو میں اپنے گھوڑے کی طرف کھڑا ہوا اور زین کسی اور سوار ہوگیا اور اپنے کوڑے اور نیزے کو بھول گیا۔ میں نے ان سے کہا کہ میرا کوڑا اور نیزہ پکڑا دو۔ انھوں نے کہا : ہم تیری کچھ بھی مدد نہ کریں گے۔ میں نے نیچے اتر کر پکڑ لیا اور مضبوطی سے سوار ہوا۔ میں نے اس کو قتل کردیا اور کھینچ کر اس کو لے کر آیا وہ مرگیا۔ وہ اس میں واقع ہوگئے۔ اس کو کھا رہے تھے۔ پھر ان کو اپنے کھانے میں شک گزرا۔ کیوں کہ وہ محرم تھے۔ ہم چلے اور میں نے اس کا ایک بازو چھپالیا۔ ہم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک جا پہنچے اور اس کے بارے میں سوال کیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : کیا تمہارے پاس کوئی چیز اس سے ہے۔ میں نے کہا : جی ہاں میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس کا بازو دیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھالیا : حالاں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حالتِ احرام میں تھے۔ یہاں تک کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہڈی سے گوشت کو اتارا۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔