حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ النَّبِيَّ (ﷺ) رَأَى رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً، فَقَالَ لَهُ: ارْكَبْهَا، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا بَدَنَةٌ، قَالَ: فِي الثَّالِثَةِ أَوْ فِي الرَّابِعَةِ ارْكَبْهَا، وَيْلَكَ أَوْ وَيْحَكَ.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوعوانہ نے بیان کیا، ان سے قتادہ نے اور ان سے انس (رض) نے کہ نبی کریم (ﷺ) نے دیکھا کہ ایک شخص قربانی کا اونٹ ہانکے لیے جا رہا ہے۔ آپ ﷺ نے اس سے فرمایا کہ اس پر سوار ہوجا۔ اس صاحب نے کہا یا رسول اللہ ! یہ قربانی کا اونٹ ہے۔ آپ ﷺ نے تیسری یا چوتھی بار فرمایا افسوس ! سوار بھی ہوجا یا آپ نے ويلكکی بجائے ويحكفرمایا جس کے معنی بھی وہی ہیں۔