حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيُّ ، قَالَ: سَأَلْتُ زِرَّ بْنَ حُبَيْشٍ ، عَنْ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى 9 فَأَوْحَى إِلَى عَبْدِهِ مَا أَوْحَى 10 سورة النجم آية 9-10، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ مَسْعُودٍ : أَنَّهُ رَأَىجِبْرِيلَ لَهُ سِتُّ مِائَةِ جَنَاحٍ.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوعوانہ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابواسحاق شیبانی نے بیان کیا، کہا کہ میں نے زر بن حبیش سے اللہ تعالیٰ کے (سورۃ النجم میں) ارشاد فكان قاب قوسين أو أدنى * فأوحى إلى عبده ما أوحى کے متعلق پوچھا، تو انہوں نے بیان کیا کہ ہم سے ابن مسعود (رض) نے بیان کیا تھا کہ نبی کریم ﷺ نے جبرائیل (علیہ السلام) کو (اپنی اصلی صورت میں) دیکھا، تو ان کے چھ سو بازو تھے۔