hadith book logo

Sahih Bukhari: Hadith 4110

.

صحيح البخاري

4110
Sahih Bukhari
صحیح
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ،‏‏‏‏ سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَاقَ،‏‏‏‏ يَقُولُ:‏‏‏‏ سَمِعْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ صُرَدٍ،‏‏‏‏ يَقُولُ:‏‏‏‏ سَمِعْتُ النَّبِيَّ (ﷺ)،‏‏‏‏ يَقُولُ حِينَ أَجْلَى الْأَحْزَابَ عَنْهُ:‏‏‏‏ الْآنَ نَغْزُوهُمْ وَلَا يَغْزُونَنَا نَحْنُ نَسِيرُ إِلَيْهِمْ.
ہم سے عبداللہ بن محمد مسندی نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے یحییٰ بن آدم نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے اسرائیل بن یونس نے بیان کیا ‘ انہوں نے ابواسحاق سے سنا ‘ انہوں نے بیان کیا کہ میں نے سلیمان بن صرد (رض) سے سنا ‘ انہوں نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم (ﷺ) سے سنا ‘ جب عرب کے قبائل (جو غزوہ خندق کے موقع پر مدینہ چڑھ کر آئے تھے) ناکام واپس ہوگئے تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ اب ہم ان سے جنگ کریں گے ‘ وہ ہم پر چڑھ کر نہ آسکیں گے بلکہ ہم ہی ان پر فوج کشی کیا کریں گے۔