حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، وَأَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أن عائشةزوج النَّبِيِّ (ﷺ) أَخْبَرَتْهُمَا، أَنَّ صَفِيَّةَ بِنْتَ حُيَيٍّ زَوْجَ النَّبِيِّ (ﷺ) حَاضَتْ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، فَقَالَ النَّبِيُّ (ﷺ): أَحَابِسَتُنَا هِيَ، فَقُلْتُ: إِنَّهَا قَدْ أَفَاضَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَطَافَتْ بِالْبَيْتِ، فَقَالَ النَّبِيُّ (ﷺ): فَلْتَنْفِرْ.
ہم سے ابوالیمان حکم بن نافع نے بیان کیا کہ ہم کو شعیب نے خبر دی، انہیں زہری نے، کہا مجھ سے عروہ بن زبیر اور ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا اور انہیں نبی کریم ﷺ کی زوجہ مطہرہ عائشہ (رض) نے خبر دی کہ نبی کریم ﷺ کی زوجہ صفیہ (رض) حجۃ الوداع کے موقع پر حائضہ ہوگئی تھیں۔ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا کہ کیا ابھی ہمیں ان کی وجہ سے رکنا پڑے گا ؟ میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! یہ تو مکہ لوٹ کر طواف زیارت کرچکی ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ پھر اسے چلنا چاہیے (طواف وداع کی ضرورت نہیں) ۔