سورة الْمَائِدَةِ: حُرُمٌ: وَاحِدُهَا حَرَامٌ، فَبِمَا نَقْضِهِمْ: بِنَقْضِهِمْ، الَّتِي كَتَبَ اللَّهُ: جَعَلَ اللَّهُ، تَبُوءُ تَحْمِلُ دَائِرَةٌ: دَوْلَةٌ، وَقَالَ غَيْرُهُ: الْإِغْرَاءُ التَّسْلِيطُ، أُجُورَهُنَّ سورة المائدة آية 5: مُهُورَهُنَّ.
باب : سورة المائدہ کی تفسیر حرم ، حرام کی جمع ہے (یعنی احرام باندھے ہوئے ہو) ۔ فبما نقضهم ، ميثاقهم سے یہ مراد ہے کہ اللہ نے جو حکم ان کو دیا تھا کہ بیت المقدس میں داخل ہوجاؤ وہ نہیں بجا لائے۔ تبوء باثمىیعنی تو میرا گناہ اٹھا لے گا۔ دائرةکے معنی زمانہ کی گردش۔ اور دوسرے لوگوں نے کہا إغراءکا معنی مسلط کرنا، ڈال دینا۔ أجورهنیعنی ان کے مہر۔ المهيمنکا معنی امانتدار (نگہبان) قرآن گویا اگلی آسمانی کتابوں کا محافظ ہے۔ سفیان ثوری نے کہا سارے قرآن میں اس سے زیادہ کوئی آیت مجھ پر سخت نہیں ہے وہ آیت یہ ہے لستم على شيء حتى تقيموا التوراة، والإنجيل الخ (کیونکہ اس آیت میں یہ ہے کہ جب تک کوئی اللہ کی کتاب کے موافق سب حکموں پر مضبوطی سے عمل نہ کرے، اس وقت تک اس کا دین و ایمان لائق اعتبار نہیں ہے) ۔ مخمصة کے معنی بھوک۔ من أحياها یعنی جس نے ناحق آدمی کا خون کرنا حرام سمجھا گویا سب آدمی اس کی وجہ سے زندہ رہے۔ شرعة ومنهاجاسے راستہ اور طریقہ مراد ہے۔