حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْعُمَيْسِ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ (ﷺ) بِالْأَبْطَحِ، فَجَاءَهُ بِلَالٌ فَآذَنَهُ بِالصَّلَاةِ، ثُمَّ خَرَجَ بِلَالٌ بِالْعَنَزَةِ حَتَّى رَكَزَهَا بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ (ﷺ) بِالْأَبْطَحِ وَأَقَامَ الصَّلَاةَ.
ہم سے اسحاق بن منصور نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں جعفر بن عون نے خبر دی، انہوں نے کہا کہ ہم سے ابوالعمیس نے بیان کیا، انہوں نے عون بن ابی حجیفہ سے ابوحجیفہ کے واسطہ سے بیان کیا، کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو ابطح میں دیکھا کہ بلال حاضر ہوئے اور آپ ﷺ کو نماز کی خبر دی پھر بلال (رض) برچھی لے کر آگے بڑھے اور اسے آپ ﷺ کے سامنے (بطور سترہ) مقام ابطح میں گاڑ دیا اور آپ ﷺ نے (اس کو سترہ بنا کر) نماز پڑھائی۔