HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sahih Bukhari

.

صحيح البخاري

4807

صحیح
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّنَافِسِيُّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ الْعَوَّامِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ سَأَلْتُ مُجَاهِدًا عَنْ سَجْدَةٍ فِي ص ؟ فَقَالَ:‏‏‏‏ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ مِنْ أَيْنَ سَجَدْتَ ؟ فَقَالَ:‏‏‏‏ أَوَ مَا تَقْرَأُ وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِ دَاوُدَ وَسُلَيْمَانَ أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ سورة الأنعام آية 90، ‏‏‏‏‏‏فَكَانَ دَاوُدُ مِمَّنْ أُمِرَ نَبِيُّكُمْ (ﷺ) أَنْ يَقْتَدِيَ بِهِ، ‏‏‏‏‏‏فَسَجَدَهَا دَاوُدُ عَلَيْهِ السَّلَام، ‏‏‏‏‏‏فَسَجَدَهَا رَسُولُ اللَّهِ (ﷺ).
مجھ سے محمد بن عبداللہ ذہلی نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن عبید طنافسی نے، ان سے عوام بن حوشب نے بیان کیا کہ میں نے مجاہد سے سورة ص میں سجدہ کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ میں نے ابن عباس (رض) سے پوچھا تھا کہ اس سورت میں آیت سجدہ کے لیے دلیل کیا ہے ؟ انہوں نے کہا کیا تم (سورت انعام) میں یہ نہیں پڑھتے ومن ذريته داود وسليمان‏ کہ اور ان کی نسل سے داؤد اور سلیمان ہیں، یہی وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ نے یہ ہدایت دی تھی، سو آپ بھی ان کی ہدایت کی اتباع کریں۔ داؤد (علیہ السلام) بھی ان میں سے تھے جن کی اتباع کا نبی کریم ﷺ کو حکم تھا (چونکہ داؤد (علیہ السلام) کے سجدہ کا اس میں ذکر ہے اس لیے نبی کریم ﷺ نے بھی اس موقع پر سجدہ کیا) ۔ عجاب‏ کا معنی عجیب۔ القط کہتے ہیں کاغذ کے ٹکڑے (پرچے) کو یہاں نیکیوں کا پرچہ مراد ہے (یا حساب کا پرچہ) ۔ اور مجاہد (رح) نے کہا في عزة‏کا معنی یہ ہے کہ وہ شرارت و سرکشی کرنے والے ہیں۔ الملة الآخرة‏سے مراد قریش کا دین ہے۔ اختلاقسے مراد جھوٹ۔ الأسبابآسمان کے راستے، دروازے مراد ہیں۔ جند ما هنالک مهزوم‏الایۃ سے قریش کے لوگ مراد ہیں۔ أولئك الأحزاب‏سے اگلی امتیں مراد ہیں۔ جن پر اللہ کا عذاب اترا۔ فواق‏کا معنی پھرنا، لوٹنا۔ عجل لنا قطنا‏میں قطسے عذاب مراد ہے۔ اتخذناهم سخريا‏ہم نے ان کو ٹھٹھے میں گھیر لیا تھا۔ أترابجوڑ والے۔ اور ابن عباس (رض) نے کہا أيدکا معنی عبادت کی قوت۔ الأبصاراللہ کے کاموں کو غور سے دیکھنے والے۔ حب الخير عن ذکر ربي‏میں عن منکے معنی میں ہے۔ طفق مسحا‏گھوڑوں کے پاؤں اور ایال پر محبت سے ہاتھ پھیرنا شروع کیا۔ یا بقول بعض تلوار سے ان کو کاٹنے لگے۔ الأصفاد‏کے معنی زنجیریں۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔