HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sahih Bukhari

.

صحيح البخاري

5862

صحیح
44- بَابُ الْمُزَرَّرِ بِالذَّهَبِ: وَقَالَ اللَّيْثُ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّ أَبَاهُ مَخْرَمَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ لَهُ:‏‏‏‏ يَا بُنَيِّ، ‏‏‏‏‏‏إِنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّ النَّبِيَّ (ﷺ) قَدِمَتْ عَلَيْهِ أَقْبِيَةٌ فَهُوَ يَقْسِمُهَا، ‏‏‏‏‏‏فَاذْهَبْ بِنَا إِلَيْهِ، ‏‏‏‏‏‏فَذَهَبْنَا فَوَجَدْنَا النَّبِيَّ (ﷺ) فِي مَنْزِلِهِ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ لِي:‏‏‏‏ يَا بُنَيِّ ادْعُ لِي النَّبِيَّ (ﷺ) فَأَعْظَمْتُ ذَلِكَ، ‏‏‏‏‏‏فَقُلْتُ:‏‏‏‏ أَدْعُو لَكَ رَسُولَ اللَّهِ (ﷺ)، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ يَا بُنَيِّ إِنَّهُ لَيْسَ بِجَبَّارٍ، ‏‏‏‏‏‏فَدَعَوْتُهُ فَخَرَجَ وَعَلَيْهِ قَبَاءٌ مِنْ دِيبَاجٍ مُزَرَّرٌ بِالذَّهَبِ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ يَا مَخْرَمَةُ هَذَا خَبَأْنَاهُ لَكَ فَأَعْطَاهُ إِيَّاهُ
باب : اگر کسی کپڑے میں سونے کی گھنڈی یا تکمہ لگا ہو اور لیث بن سعد نے کہا کہ مجھ سے ابن ابی ملیکہ نے بیان کیا، ان سے مسور بن مخرمہ (رض) نے کہ ان سے ان کے والد مخرمہ (رض) نے کہا بیٹے مجھے معلوم ہوا ہے کہ نبی کریم ﷺ کے پاس کچھ ق بائیں آئی ہیں اور آپ انہیں تقسیم فرما رہے ہیں۔ ہمیں بھی نبی کریم ﷺ کے پاس لے چلو۔ چناچہ ہم گئے اور نبی کریم ﷺ کو آپ کے گھر ہی میں پایا۔ والد نے مجھ سے کہا بیٹے میرا نام لے کر نبی کریم ﷺ کو بلاؤ۔ میں نے اسے بہت بڑی توہین آمیز بات سمجھا (کہ نبی کریم (ﷺ) کو اپنے والد کے لیے بلا کر تکلیف دوں) چناچہ میں نے والد صاحب سے کہا کہ میں آپ کے لیے نبی کریم ﷺ کو بلاؤں ! انہوں نے کہا کہ بیٹے ہاں۔ آپ کوئی جابر صفت انسان نہیں ہیں۔ چناچہ میں نے بلایا تو نبی کریم ﷺ باہر تشریف لے آئے۔ آپ ﷺ کے اوپر دیبا کی ایک قباء تھی جس میں سونے کی گھنڈیاں لگی ہوئی تھیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ مخرمہ اسے میں نے تمہارے لیے چھپا کے رکھا ہوا تھا۔ چناچہ آپ ﷺ نے وہ قباء انہیں عنایت فرما دی۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔