أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ هُوَ ابْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ هُوَ ابْنُ إِسْحَقَ حَدَّثَتْنِي فَاطِمَةُ بِنْتُ الْمُنْذِرِ عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ قَالَتْ سَمِعْتُ امْرَأَةً تَسْأَلُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ثَوْبِهَا إِذَا طَهُرَتْ مِنْ مَحِيضِهَا كَيْفَ تَصْنَعُ بِهِ قَالَ إِنْ رَأَيْتِ فِيهِ دَمًا فَحُكِّيهِ ثُمَّ اقْرُصِيهِ بِمَاءٍ ثُمَّ انْضَحِي فِي سَائِرِهِ فَصَلِّي فِيهِ
سیدہ اسماء بنت ابوبکر (رض) بیان کرتی ہیں میں نے ایک خاتون کو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ سوال کرتے ہوئے سنا کہ جب وہ حیض سے پاک ہوجائے تو اس کپڑے کا کیا کرے ؟ (جو اس نے حیض کے دوران پہنا تھا) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر تمہیں ان میں خون نظر آئے تو اس کو کھرچ کر پانی کے ذریعے دھو لو اور باقی کپڑے پر پانی چھڑک دو اور اسی کپڑے میں نماز پڑھ لو۔