hadith book logo

Sunan Darimi: Hadith 1070

.

سنن الدارمي

1070
Sunan Darimi
أَخْبَرَنَا فَرْوَةُ بْنُ أَبِي الْمَغْرَاءِ قَالَ سَمِعْتُ شَرِيكًا وَسَأَلَهُ رَجُلٌ فَقَالَ الْمَرْأَةُ يَنْقَطِعُ عَنْهَا الدَّمُ أَيَأْتِيهَا زَوْجُهَا قَبْلَ أَنْ تَغْتَسِلَ فَقَالَ قَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ عَنْ عَطَاءٍ أَنَّهُ رَخَّصَ فِي ذَلِكَ لِلشَّبِقِ قَالَ أَبُو مُحَمَّد أَخَافُ أَنْ يَكُونَ ذَا خَطَأً أَخَافُ أَنْ يَكُونَ مِنْ حَدِيثِ لَيْثٍ لَا أَعْرِفُهُ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ الْمَلِكِ قَالَ أَبُو مُحَمَّد الشَّبِقُ الَّذِي يَشْتَهِي
فروہ ابن ابومغراء بیان کرتے ہیں ایک شخص نے شریک سے سوال کیا کہ جب عورت کا خون نکلنا بند ہوجائے تو کیا اس کے غسل کرنے سے پہلے اس کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے انھوں نے جواب دیا شیخ عبدالملک نے حضرت عطاء بن ابی رباح سے یہ بات نقل کی ہے کہ انھوں نے بکثرت شہوت والے شخص کو اس کی اجازت دی ہے۔ امام ابومحمد دارمی فرماتے ہیں مجھے یہ اندیشہ ہے کہ راوی نے بیان کرنے میں غلطی کی ہے اور مجھے یہ بھی اندیشہ ہے کہ یہ روایت لیث نامی راوی کے حوالے سے منقول ہوگی عبدالملک کے حوالے سے یہ ہمارے علم میں نہیں ہے۔ امام ابومحمد دارمی فرماتے ہیں اس روایت میں استعمال ہونے والالفظ شبق سے مراد وہ شخص ہے جس میں شہوت بہت زیادہ ہو۔