hadith book logo

Sunan Darimi: Hadith 1100

.

سنن الدارمي

1100
Sunan Darimi
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ الْمُبَارَكِ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ أَبَانَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ لَقَدْ عَرَضْتُ الْقُرْآنَ عَلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ثَلَاثَ عَرَضَاتٍ أَقِفُ عِنْدَ كُلِّ آيَةٍ أَسْأَلُهُ فِيمَ أُنْزِلَتْ وَفِيمَ كَانَتْ فَقُلْتُ يَا ابْنَ عَبَّاسٍ أَرَأَيْتَ قَوْلَ اللَّهِ تَعَالَى فَإِذَا تَطَهَّرْنَ فَأْتُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ أَمَرَكُمْ اللَّهُ قَالَ مِنْ حَيْثُ أَمَرَكُمْ أَنْ تَعْتَزِلُوهُنَّ
مجاہد بیان کرتے ہیں میں نے حضرت ابن عباس (رض) کے ساتھ تین مرتبہ قرآن مجید کا دور کیا ہے اور ہر ایک آیت پر رک کر ان سے دریافت کیا ہے کہ آیت کس کے بارے میں نازل ہوئی ور کہاں نازل ہوئی ایک مرتبہ میں نے ان سے کہا اے حضرت ابن عباس (رض) اللہ کے اس فرمان کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں۔ جب وہ اچھی طرح سے پاک ہوجائیں تو جیسے تمہیں اللہ نے حکم دیا ویسے ان کے ساتھ صحبت کیا کرو۔ تو حضرت ابن عباس (رض) نے جواب دیا جس جگہ تمہیں ان عورتوں سے الگ رہنے کا حکم دیا تھا اب اسی صحبت کے مخصوص مقام پر صحبت کرو۔