أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا هِشَامٌ الدَّسْتَوَائِيُّ عَنْ يَحْيَى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ قَالَ دَخَلْنَا عَلَى مُعَاوِيَةَ فَنَادَى الْمُنَادِي فَقَالَ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ فَقَالَ مُعَاوِيَةُ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ قَالَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَه إِلَّا اللَّهُ قَالَ وَأَنَا أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ قَالَ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ قَالَ وَأَنَا أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ قَالَ يَحْيَى وَأَخْبَرَنِي بَعْضُ أَصْحَابِنَا أَنَّهُ لَمَّا قَالَ حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ قَالَ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ثُمَّ قَالَ مُعَاوِيَةُ سَمِعْتُ نَبِيَّكُمْ يَقُولُ هَذَا
عیسیٰ بن طلحہ بیان کرتے ہیں ہم حضرت معاویہ کی خدمت میں حاضر ہوئے موذن نے اذان دیتے ہوئے اللہ اکبر اللہ اکبر کہا تو حضرت معاویہ نے بھی اللہ اکبر اللہ اکبر کہا موذن نے اشھدان لاالہ الا اللہ، کہا تو حضرت معاویہ بھی بولے میں بھی یہ گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ موذن نے اشھد ان محمد رسول اللہ۔ کہا تو حضرت معاویہ بولے میں بھی یہ گواہی دیتا ہوں۔ یحییٰ بیان کرتے ہیں ہمارے بعض اصحاب نے ہمیں یہ بات بتائی ہے کہ جب موذن نے حی علی الصلوۃ کہا تو حضرت معاویہ نے لاحول ولاقوۃ الا باللہ پڑھا پھر حضرت معاویہ نے بتایا میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اسی طرح (اذان کا جواب دیتے ہوئے سنا ہے۔