hadith book logo

Sunan Darimi: Hadith 1215

.

سنن الدارمي

1215
Sunan Darimi
أَخْبَرَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَسْكُتُ سَكْتَتَيْنِ إِذَا دَخَلَ فِي الصَّلَاةِ وَإِذَا فَرَغَ مِنْ الْقِرَاءَةِ فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ فَكَتَبُوا إِلَى أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ فَكَتَبَ إِلَيْهِمْ أَنْ قَدْ صَدَقَ سَمُرَةُ قَالَ أَبُو مُحَمَّد كَانَ قَتَادَةُ يَقُولُ ثَلَاثُ سَكَتَاتٍ وَفِي الْحَدِيثِ الْمَرْفُوعِ سَكْتَتَانِ
حضرت سمرہ بن جندب بیان کرتے ہیں نبی اکرم دو مرتبہ خاموشی اختیار کرتے تھے ایک جب آپ نماز میں داخل ہوتے اور دوسرا جب آپ قرأت کر کے فارغ ہوتے حضرت عمران بن حصین نے اس بات کا انکار کیا تو ان حضرات نے حضرت ابی بن کعب کو خط لکھ کر یہ مسئلہ پوچھا انھوں نے ان حضرات کو جواب میں لکھا کہ حضرت سمرہ نے درست بیان کیا ہے۔ امام ابومحمد دارمی فرماتے ہیں قتادہ فرماتے ہیں تین مرتبہ خاموشی اختیار کی جائے گی جبکہ مرفوع حدیث میں دو مرتبہ خاموشی اختیار کئے جانے کا ذکر ہے۔