hadith book logo

Sunan Darimi: Hadith 1245

.

سنن الدارمي

1245
Sunan Darimi
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ قَالَ قُلْتُ لِسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ رَجُلٌ صَلَّى فِي بَيْتِهِ ثُمَّ أَدْرَكَ الْإِمَامَ وَهُوَ يُصَلِّي أَيُصَلِّي مَعَهُ قَالَ نَعَمْ قُلْتُ بِأَيَّتِهِمَا يَحْتَسِبُ قَالَ بِالَّتِي صَلَّى مَعَ الْإِمَامِ فَإِنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ حَدَّثَنَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ صَلَاةُ الرَّجُلِ فِي الْجَمِيعِ تَزِيدُ عَلَى صَلَاتِهِ وَحْدَهُ بِضْعًا وَعِشْرِينَ جُزْءًا
داؤد بیان کرتے ہیں میں نے سعید بن مسیب سے دریافت کیا ایک شخص اپنے گھر میں نماز پڑھ لیتا ہے پھر امام کو وہی نماز ادا کرتے ہوئے پاتا ہے ؟ تو وہ کیا امام کے ساتھ بھی نماز پڑھے گا سعید نے جواب دیا ! ہاں میں نے دریافت کیا ان دونوں میں سے کون سی نماز کو وہ شخص فرض قرار کرے گا ؟ انھوں نے جواب دیا اس نماز کو جو اس امام کے ہمراہ پڑھی ہے کیونکہ حضرت ابوہریرہ (رض) نے ہمیں یہ حدیث سنائی تھی نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا ہے ایک شخص کا جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا اس کے تنہا نماز پڑھنے سے بیس اور چند مزید گنا زیادہ فضیلت رکھتا ہے۔