أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَمِّهْ الْمَاجِشُونَ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّكُوعِ قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمِلْءَ مَا بَيْنَهُمَا وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَيْءٍ بَعْدُ قِيلَ لِعَبْدِ اللَّهِ تَأْخُذُ بِهِ قَالَ لَا وَقِيلَ لَهُ تَقُولُ هَذَا فِي الْفَرِيضَةِ قَالَ عَسَى وَقَالَ كُلُّهُ طَيِّبٌ
حضرت علی بن ابوطالب (رض) فرماتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب رکوع سے سر اٹھاتے تو یہ پڑھتے سمع اللہ لمن حمدہ ربنالک الحمد۔ ملء السموات والارض و ملء ما بینھما و ملء ما شئت من شیء بعد قبیل لعبداللہ۔ اللہ نے اس شخص کی حمد سن لی جس نے اس کی حمد بیان کی اے پروردگار ساری حمد تیرے لیے ہے آسمانوں کے برابر زمین جتنی اور ان دونوں کے درمیان موجود خلا جتنی اور اس کے بعد جو چاہے اس جتنی۔ امام ابومحمد عبداللہ دارمی سے سوال کیا گیا آپ اس روایت پر عمل کرتے ہیں انھوں نے جواب دیا نہیں ان سے دریافت کیا آپ فرض نماز میں یہ پڑھتے ہیں انھوں نے جواب دیا شاید۔ انھوں نے یہ بھی جواب دیا یہ سب پاکیزہ کلمات ہیں۔