hadith book logo

Sunan Darimi: Hadith 1284

.

سنن الدارمي

1284
Sunan Darimi
أَخْبَرَنَا أَبُو النَّضْرِ هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ سَمِعْتُ طَاوُسًا يُحَدِّثُ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أُمِرَ نَبِيُّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَسْجُدَ عَلَى سَبْعَةٍ وَأُمِرَ أَنْ لَا يَكُفَّ شَعَرًا وَلَا ثَوْبًا قَالَ شُعْبَةُ وَحَدَّثَنِيهِ مَرَّةً أُخْرَى قَالَ أُمِرْتُ بِالسُّجُودِ وَلَا أَكُفَّ شَعَرًا وَلَا ثَوْبًا
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں آپ لوگوں کے نبی کو حکم دیا گیا کہ وہ سات ہڈیوں پر سجدہ کیا کریں اور انھیں یہ بھی حکم دیا گیا کہ نماز پڑھتے ہوئے وہ بالوں یا کپڑوں کو نہ سمیٹیں۔ شعبہ بیان کرتے ہیں یہی روایت ایک اور سند کے ساتھ بھی منقول ہے جب میرے استاد نے مجھے سنائی تو اس کے الفاظ کچھ مختلف تھے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں مجھے سجدہ کا حکم دیا گیا ہے اور بالوں اور کپڑوں کو سمیٹنے سے منع کیا گیا ہے۔