hadith book logo

Sunan Darimi: Hadith 1302

.

سنن الدارمي

1302
Sunan Darimi
أَخْبَرَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ عَنْ حَمْزَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ قَالَ فَانْتَهَيْنَا إِلَى الْقَوْمِ وَقَدْ قَامُوا إِلَى الصَّلَاةِ يُصَلِّي بِهِمْ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ وَقَدْ رَكَعَ بِهِمْ فَلَمَّا أَحَسَّ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَهَبَ يَتَأَخَّرُ فَأَوْمَى إِلَيْهِ بِيَدِهِ فَصَلَّى بِهِمْ فَلَمَّا سَلَّمَ قَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقُمْتُ فَرَكَعْنَا الرَّكْعَةَ الَّتِي سُبِقْنَا قَالَ أَبُو مُحَمَّد أَقُولُ فِي الْقَضَاءِ بِقَوْلِ أَهْلِ الْكُوفَةِ أَنْ يَجْعَلَ مَا فَاتَهُ مِنْ الصَّلَاةِ قَضَاءً
حمزہ بن مغیرہ، حضرت مغیرہ بن شعبہ جوان کے والد ہیں ان کا بیان نقل کرتے ہیں۔ جب میں اور نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آئے تو وہ لوگ نماز پڑھ رہے تھے حضرت عبدالرحمن بن عوف انھیں نماز پڑھا رہے تھے۔ جب انھوں نے پیچھے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا تو ہٹنے لگے لیکن نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دست اقدس کے ذریعے انھیں حکم دیا کہ وہ نماز پڑھاتے رہیں حضرت عبدالرحمن نے انھیں نماز پڑھا لینے کے بعد سلام پھیرا تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوگئے اور میں بھی کھڑا ہوگیا اور ہم نے وہ رکعت ادا کی جو پہلے گزرچکی تھی تو نبی اکرم اور میں کھڑے ہوگئے اور پہلی رکعت ادا کی جو نہیں پڑھی تھی۔ امام محمد دارمی فرماتے ہیں میں اہل کوفہ کی طرح اس بات کا فتوی دیتاہوں کہ اگر کوئی رکعت گزرچکی ہو تو اس کو ادا کرلیا جائے۔