أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ وَرَّادٍ كَاتِبِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ أَمْلَى عَلَيَّ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ فِي كِتَابٍ إِلَى مُعَاوِيَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ مَكْتُوبَةٍ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ
وراد جو حضرت مغیرہ بن شعبہ کے سیکرٹری تھے وہ بیان کرتے ہیں، حضرت مغیرہ نے حضرت معاویہ کے نام خط میں انھیں یہ بات املاء کروائی تھی کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہر فرض نماز کے بعد یہ دعا پڑھا کرتے تھے اللہ کے علاوہ کوئی اور معبود نہیں ہے وہی ایک معبود ہے کوئی اس کا شریک نہیں ہے اس کی بادشاہی ہے اور ہر طرح کی حمد اسی کے لیے ہے اور وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے اے اللہ جسے تو عطا کردے اسے کوئی روکنے والا نہیں ہے اور جسے روک دے اسے کوئی عطا کرنے والا نہیں ہے تیرے مقابلے میں کسی کی کوشش کوئی فائدہ نہیں دیتی۔