hadith book logo

Sunan Darimi: Hadith 1343

.

سنن الدارمي

1343
Sunan Darimi
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ وَأَبُو النُّعْمَانِ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي نَعَامَةَ السَّعْدِيِّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِأَصْحَابِهِ إِذْ خَلَعَ نَعْلَيْهِ فَوَضَعَهُمَا عَنْ يَسَارِهِ فَخَلَعُوا نِعَالَهُمْ فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ قَالَ مَا حَمَلَكُمْ عَلَى إِلْقَائِكُمْ نِعَالَكُمْ قَالُوا رَأَيْنَاكَ خَلَعْتَ فَخَلَعْنَا قَالَ إِنَّ جِبْرِيلَ أَتَانِي أَوْ آتٍ فَأَخْبَرَنِي أَنَّ فِيهِمَا أَذًى أَوْ قَذَرًا فَإِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ الْمَسْجِدَ فَلْيُقَلِّبْ نَعْلَيْهِ فَإِنْ رَأَى فِيهِمَا أَذًى فَلْيُمِطْ وَلْيُصَلِّ فِيهِمَا
حضرت ابوسعید (رض) بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے اصحاب کو نماز پڑھا رہے تھے تو اپنے جوتوں کو بائیں طرف رکھ دیا جب اصحاب نے دیکھا تو انھوں نے بھی اپنے جوتے اتار کر رکھ دیئے جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز سے فارغ ہوئے تو آپ نے اصحاب سے پوچھا تم لوگوں نے اپنے جوتے کیوں اتار دیے۔ انھوں نے جواب دیا ہم نے آپ کو جوتے اتارتے ہوئے دیکھا تو ہم نے بھی جوتے اتاردیے۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جبرائیل میرے پاس آئے اور انھوں نے مجھ سے کہا آپ کے دونوں جوتوں پر گندگی لگی ہوئی ہے تم میں سے جب بھی مسجد میں کوئی شخص آئے تو اسے چاہیے کہ اپنے جوتے الٹا کر دیکھ لے اگر کوئی گندگی نظر آئے تو اسے صاف کردے اور پھر نماز ادا کرے۔