hadith book logo

Sunan Darimi: Hadith 1349

.

سنن الدارمي

1349
Sunan Darimi
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ هُوَ ابْنُ الْحَارِثِ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ هِلَالٍ عَنْ أَبِي يَحْيَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ بَلَغَنِي أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ صَلَاةُ الرَّجُلِ جَالِسًا نِصْفُ الصَّلَاةِ قَالَ فَدَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي جَالِسًا فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّكَ قُلْتَ صَلَاةُ الرَّجُلِ جَالِسًا نِصْفُ الصَّلَاةِ وَأَنْتَ تُصَلِّي جَالِسًا قَالَ أَجَلْ وَلَكِنِّي لَسْتُ كَأَحَدٍ مِنْكُمْ
حضرت عبداللہ بن عمرو بیان کرتے ہیں مجھے پتہ چلا کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا آدمی بیٹھ کر نماز پڑھے تو اسے نصف ثواب ملتا ہے۔ ایک دن میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا تو رسول اللہ بیٹھ کر نماز پڑھ رہے تھے میں نے عرض کیا یا رسول اللہ مجھے پتا چلا ہے کہ آپ نے فرمایا آدمی کو بیٹھ کر نماز سے اسے نصف ثواب ملتا ہے۔ جب کہ آپ خود بیٹھ کر نماز پڑھ رہے ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ایساہی ہے مگر میں تم لوگوں کی طرح نہیں ہوں۔