hadith book logo

Sunan Darimi: Hadith 1364

.

سنن الدارمي

1364
Sunan Darimi
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ خَالِدٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ الْفَزَارِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كُنْتُ أَبِيتُ فِي الْمَسْجِدِ وَلَمْ يَكُنْ لِي أَهْلٌ فَرَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ كَأَنَّمَا انْطُلِقَ بِي إِلَى بِئْرٍ فِيهَا رِجَالٌ مُعَلَّقُونَ فَقِيلَ انْطَلِقُوا بِهِ إِلَى ذَاتِ الْيَمِينِ فَذَكَرْتُ الرُّؤْيَا لِحَفْصَةَ فَقُلْتُ قُصِّيهَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَصَّتْهَا عَلَيْهِ فَقَالَ مَنْ رَأَى هَذِهِ قَالَتْ ابْنُ عُمَرَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِعْمَ الْفَتَى أَوْ قَالَ نِعْمَ الرَّجُلُ لَوْ كَانَ يُصَلِّي مِنْ اللَّيْلِ قَالَ وَكُنْتُ إِذَا نِمْتُ لَمْ أَقُمْ حَتَّى أُصْبِحَ قَالَ فَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يُصَلِّي اللَّيْلَ
حضرت ابن عمر (رض) بیان کرتے ہیں میں رات میں مسجد میں سویا کرتا تھا میرا گھر بار نہیں تھا میں نے خواب دیکھا مجھے ایک کنویں کے پاس لے جایا گیا جس میں کچھ لوگ لٹکے ہوئے ہیں پھر کہا گیا اسے دائیں طرف لے چلو حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں میں نے اس خواب کا ذکر سیدہ حفصہ سے کیا اور کہا کہ آپ یہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے بیان کیجیے گا۔ سیدہ حفصہ نے یہ خواب رسول اللہ کو سنا اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ خواب کس نے دیکھا ہے سیدہ حفصہ نے عرض کی ابن عمر (رض) نے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا وہ اچھا انسان ہے۔ (راوی کو شک ہے) وہ اچھا آدمی ہے اگر وہ رات کے وقت نوافل ادا کیا کرتا تو یہ زیادہ بہتر ہے۔ حضرت ابن عمر (رض) بیان کرتے ہیں پہلے جب میں سویا کرتا تھا تو صبح ہونے سے پہلے بیدار نہیں ہوتا۔ (نافع بیان کرتے ہیں) حضرت ابن عمر (رض) رات بھر نوافل ادا کرتے رہتے تھے۔