hadith book logo

Sunan Darimi: Hadith 1367

.

سنن الدارمي

1367
Sunan Darimi
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ وَعَائِشَةَ قَالَا لَمَّا نُزِلَ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَفِقَ يَطْرَحُ خَمِيصَةً لَهُ عَلَى وَجْهِهِ فَإِذَا اغْتَمَّ كَشَفَهَا عَنْ وَجْهِهِ فَقَالَ وَهُوَ كَذَلِكَ لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ يُحَذِّرُ مِثْلَ مَا صَنَعُوا
حضرت ابن عباس (رض) اور سیدہ عائشہ (رض) روایت کرتے ہیں جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) شدید بیمار ہوئے تو آپ اپنے اوپر چادر لے لیتے اور جب اس سے الجھن محسوس ہوتی تو اسے اپنے اوپر سے اٹھا لیتے تھے اسی دوران آپ نے یہ ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ یہود و نصاری پر لعنت کرے جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مسجد بنا لیا تھا۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان لوگوں کو اس عمل سے بچنے کی تلقین کر رہے تھے۔