hadith book logo

Sunan Darimi: Hadith 1380

.

سنن الدارمي

1380
Sunan Darimi
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ قَالَ أَرْسَلَنِي أَبُو جُهَيْمٍ الْأَنْصَارِيُّ إِلَى زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ أَسْأَلُهُ مَا سَمِعَ مِنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الَّذِي يَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْ الْمُصَلِّي فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَأَنْ يَقُومَ أَحَدُكُمْ أَرْبَعِينَ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَمُرَّ بَيْنَ يَدَيْ الْمُصَلِّي قَالَ فَلَا أَدْرِي سَنَةً أَوْ شَهْرًا أَوْ يَوْمًا
بسر بن سعید بیان کرتے ہیں حضرت ابوجہیم انصاری نے مجھے حضرت زید بن خالد جہنی کی خدمت میں بھیجا تاکہ میں ان سے اس حدیث کے بارے میں دریافت کروں جو نمازی کے آگے گزرنے کے بارے میں ہے۔ انھوں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبانی سنی ہے تو حضرت زید بن خالد نے بتایا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ایسے شخص کا چالیس تک ٹھہرے رہنا بہتر ہے بجائے اس کے کہ وہ نمازی کے آگے سے گزر جائے۔ راوی کہتے ہیں یہ مجھے پتا نہیں کہ چالیس سال مراد ہے، چالیس ماہ مراد ہیں یا چالیس دن۔