hadith book logo

Sunan Darimi: Hadith 1448

.

سنن الدارمي

1448
Sunan Darimi
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ هُوَ ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَحْوَلِ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ يَتَهَجَّدُ مِنْ اللَّيْلِ قَالَ اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ وَلَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ قَيِّمُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ وَلَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ مَلِكُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ أَنْتَ الْحَقُّ وَقَوْلُكَ الْحَقُّ وَوَعْدُكَ الْحَقُّ وَلِقَاؤُكَ حَقٌّ وَالْجَنَّةُ حَقٌّ وَالنَّارُ حَقٌّ وَالْبَعْثُ حَقٌّ وَالنَّبِيُّونَ حَقٌّ وَمُحَمَّدٌّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَقٌّ اللَّهُمَّ لَكَ أَسْلَمْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْكَ أَنَبْتُ وَبِكَ خَاصَمْتُ وَإِلَيْكَ حَاكَمْتُ فَاغْفِرْ لِي مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ وَمَا أَسْرَرْتُ أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِكَ
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رات کے وقت جب تہجد کی نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہوتے تو یہ دعا مانگتے۔ اے اللہ ہر طرح کی حمد تیرے لیے ہے تو آسمانوں اور زمین میں موجود چیزوں کو نور عطا کرنے والا ہے ہر طرح کی حمد تیرے لیے ہے تو آسمانوں اور زمین میں موجود ہر چیز کو قائم رکھنے والا ہے ہر طرح کی حمد تیرے لیے تو آسمانوں اور زمین میں موجود ہر چیز کا مالک ہے تو حق ہے تیرا فرمان حق ہے تیری بارگاہ میں حاضری حق ہے جنت حق ہے جہنم حق ہے، دوبارہ زندہ ہونا حق ہے تمام نبی حضرت محمد حق ہیں اے اللہ میں تیرے لیے اسلام لاتا ہوں تجھ ہر ایمان رکھتا ہوں تجھ پر توکل رکھتا ہوں تیری طرف رجوع کرتا ہوں تیری مدد سے مقابلہ کرتا ہوں اور تیری طرف فیصلے کے لیے آتا ہوں تو میری مغفرت کردے ان سب کی جو گزر چکے ہیں اور جو بعد میں آئیں گے جو میں نے اعلانیہ کئے اور جو پوشیدہ طور پر کئے بیشک تو آگے لانے والا ہے اور تو ہی پیچھے لانے والا ہے تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور تیری مدد کے بغیر کچھ نہیں کرسکتا۔