hadith book logo

Sunan Darimi: Hadith 1463

.

سنن الدارمي

1463
Sunan Darimi
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ الْمَسْعُودِيِّ عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ قَالَ صَلَّى بِنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ فَلَمَّا صَلَّى رَكْعَتَيْنِ قَامَ وَلَمْ يَجْلِسْ فَسَبَّحَ بِهِ مَنْ خَلْفَهُ فَأَشَارَ إِلَيْهِمْ أَنْ قُومُوا فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ سَلَّمَ وَسَجَدَ سَجْدَتَيْ السَّهْوِ وَسَلَّمَ وَقَالَ هَكَذَا صَنَعَ بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَزِيدُ يُصَحِّحُونَهُ
زیاد بن علاقہ بیان کرتے ہیں حضرت مغیرہ بن شعبہ نے ہمیں نماز پڑھائی جب انھوں نے دو رکعت پڑھ لی تو کھڑے ہوگئے پھر بیٹھے نہیں ان کے پیچھے کھڑے ہوئے لوگوں میں سے کسی نے سبحان اللہ کہا انھوں نے لوگوں کی طرف اشارہ کیا کہ وہ کھڑے رہیں پھر جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو سلام پھیرا اور سجدہ کیا پھر سلام پھیرا اور پھر بیان کیا کہ ہمارے ساتھ بھی نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایسا کیا تھا۔ یزیدنامی راوی بیان کرتے ہیں : لوگ اس بات کو درست قرار دیتے ہیں۔