hadith book logo

Sunan Darimi: Hadith 1483

.

سنن الدارمي

1483
Sunan Darimi
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ حُبِسْنَا يَوْمَ الْخَنْدَقِ حَتَّى ذَهَبَ هَوِيٌّ مِنْ اللَّيْلِ حَتَّى كُفِينَا وَذَلِكَ قَوْلُ اللَّهِ تَعَالَى وَكَفَى اللَّهُ الْمُؤْمِنِينَ الْقِتَالَ وَكَانَ اللَّهُ قَوِيًّا عَزِيزًا فَدَعَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلَالًا فَأَمَرَهُ فَأَقَامَ فَصَلَّى الظُّهْرَ فَأَحْسَنَ كَمَا كَانَ يُصَلِّيهَا فِي وَقْتِهَا ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْعَصْرَ فَصَلَّاهَا ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْمَغْرِبَ فَصَلَّاهَا ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْعِشَاءَ فَصَلَّاهَا وَذَلِكَ قَبْلَ أَنْ يَنْزِلَ فَإِنْ خِفْتُمْ فَرِجَالًا أَوْ رُكْبَانًا
حضرت عبدالرحمن بن ابوسعید خدری (رض) اپنے والد کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں غزوہ خندق کے موقع پر ہمیں نماز ادا کرنے کا موقع نہیں ملا یہاں تک کہ رات کا ایک بڑا حصہ گزر گیا پھر جب ہمیں گنجائش نصیب ہوئی جس کا ذکر اللہ تعالیٰ کے اس فرمان میں ہے۔ " اور جنگ میں مومنین کے لیے اللہ تعالیٰ کافی ہیں اور اللہ تعالیٰ طاقت اور غالب ہیں " تو حضرت نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت بلال کو بلایا اور ہدایت کی انھوں نے اقامت کہی نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ظہر کی نماز ادا کی اور اسی طریقے سے ادا کی جیسے اسے آپ اپنے وقت میں ادا کرتے تھے پھر آپ نے حضرت بلال کو ہدایت کی انھوں نے عصر کی نماز کے لیے اقامت کہی پھر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ نماز ادا کی پھر آپ نے حضرت بلال کو یہ ہدایت کی پھر انھوں نے مغرب کی نماز کے لیے اقامت کہی نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وہ نماز ادا کی پھر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت بلال کو یہ ہدایت کی کہ انھوں نے عشاء کی نماز کے لیے اقامت کہی تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وہ نماز ادا کی یہ عمل اس آیت کے نزول سے پہلے کا ہے اگر تو خوف کی حالت میں ہو تو پیادہ حالت میں یا سواری کی حالت میں (نماز ادا کرلیا کرو)