hadith book logo

Sunan Darimi: Hadith 1516

.

سنن الدارمي

1516
Sunan Darimi
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ رُوَيْبَةَ قَالَ رَأَى بِشْرَ بْنَ مَرْوَانَ رَافِعًا يَدَيْهِ يَدْعُو عَلَى الْمِنْبَرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَالَ فَسَبَّهُ وَقَالَ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ وَمَا يَقُولُ بِأُصْبُعِهِ إِلَّا هَكَذَا وَأَشَارَ بِالسَّبَّابَةِ عِنْدَ الْخَاصِرَةِ
حصین بیان کرتے ہیں حضرت عمارہ بن رویبہ نے بشر بن مروان کو منبر پر خطبہ دیتے ہوئے دیکھا کہ اس نے دونوں ہاتھ بلند کر کے دعا کی یہ جمعہ کا دن تھا حضرت عمارہ نے اسے برا کہتے ہوئے فرمایا کہ میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو منبر پر موجود دیکھا ہے آپ صرف اپنی انگلی کے ذریعے اس طرح اشارہ کیا کرتے تھے اور پھر انھوں نے شہادت کی انگلی کے ذریعے اشارہ کر کے دکھایا۔