hadith book logo

Sunan Darimi: Hadith 1545

.

سنن الدارمي

1545
Sunan Darimi
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ بُرَيْدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ عَنْ أَبِي الْحَوْرَاءِ السَّعْدِيِّ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ عَلَّمَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَلِمَاتٍ أَقُولُهُنَّ فِي قُنُوتِ الْوِتْرِ اللَّهُمَّ اهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ وَعَافِنِي فِيمَنْ عَافَيْتَ وَتَوَلَّنِي فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ فَإِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ وَإِنَّهُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ قَالَ أَبُو مُحَمَّد أَبُو الْحَوْرَاءِ اسْمُهُ رَبِيعَةُ بْنُ شَيْبَانَ
حضرت امام حسن بن علی (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے کلمات سکھائے تھے جنہیں میں وتر میں دعائے قنوت میں پڑھتا ہوں اور وہ یہ ہیں۔ اے اللہ تو ہدایت عطا کرتا ہے اس میں سے مجھے بھی ہدایت عطا کر اور جو تو عافیت عطا کرتا ہے اس میں سے مجھے بھی عافیت عطا کر اور جس چیز کو تو پھیر دیتا ہے اس سے مجھے بھی پھیر دے اور جو تو عطا کرتا ہے اس میں میرے لیے بھی برکت عطا کر اور جو تو نے فیصلہ کیا اس کے شر سے مجھے بچالے بیشک تو ہی فیصلہ کرنے والا ہے اور تیرے خلاف فیصلہ نہیں کیا جاسکتا اور جس کا تو مددگار ہو وہ رسوا نہیں ہوسکتا تو برکت والا ہے اور عظمت والا ہے۔ امام ابومحمد دارمی فرماتے ہیں ابوالحوراء کا نام ربیعہ بن شیبان تھا۔