أَخْبَرَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ حَدَّثَنِي أَبِي حَدَّثَنِي حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ يَعِيشَ بْنِ الْوَلِيدِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مَعْدَانَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاءَ فَأَفْطَرَ قَالَ فَلَقِيتُ ثَوْبَانَ بِمَسْجِدِ دِمَشْقَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ صَدَقَ أَنَا صَبَبْتُ لَهُ الْوَضُوءَ قَالَ عَبْد اللَّهِ إِذَا اسْتَقَاءَ
حضرت ابودرداء بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قے کی تو آپ نے روزہ توڑ دیا۔ راوی کہتے ہیں مسجد دمشق میں میری ملاقات حضرت ثوبان سے ہوئی میں نے اس بات کا تذکرہ ان سے کیا تو فرمایا حضرت ابودرداء نے صحیح بیان کیا ہے میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کرنے کے لیے پانی انڈیلا تھا۔ امام ابومحمد عبداللہ دارمی فرماتے ہیں یہ حکم اس صورت میں ہے جب وہ شخص جان بوجھ کر قے کرے۔