hadith book logo

Sunan Darimi: Hadith 1670

.

سنن الدارمي

1670
Sunan Darimi
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ النُّعْمَانِ أَبُو النُّعْمَانِ الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي وَكَانَ جَدِّي قَدْ أُتِيَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَسَحَ عَلَى رَأْسِهِ وَقَالَ لَا تَكْتَحِلْ بِالنَّهَارِ وَأَنْتَ صَائِمٌ اكْتَحِلْ لَيْلًا بِالْإِثْمِدِ فَإِنَّهُ يَجْلُو الْبَصَرَ وَيُنْبِتُ الشَّعَرَ قَالَ أَبُو مُحَمَّد لَا أَرَى بِالْكُحْلِ بَأْسًا
ابونعمان انصاری اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں انھیں کی خدمت میں لایا گیا تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے سر پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا روزے کی حالت میں دن کے وقت سرمہ نہ لگاؤ رات کے وقت اثمد کے ذریعے سرمہ لگاؤ کیونکہ یہ بینائی کو تیز کرتا ہے اور بالوں کو اگاتا ہے۔ امام ابومحمد دارمی فرماتے ہیں میرے نزدیک سرمہ لگانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔