hadith book logo

Sunan Darimi: Hadith 1685

.

سنن الدارمي

1685
Sunan Darimi
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَى عَنْ عُمَرَ بْنِ الْحَكَمِ بْنِ ثَوْبَانَ أَنَّ مَوْلَى قُدَامَةَ بْنِ مَظْعُونٍ حَدَّثَهُ أَنَّ مَوْلَى أُسَامَةَ حَدَّثَهُ قَالَ كَانَ أُسَامَةُ يَرْكَبُ إِلَى مَالٍ لَهُ بِوَادِي الْقُرَى فَيَصُومُ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسَ فِي الطَّرِيقِ فَقُلْتُ لَهُ لِمَ تَصُومُ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسَ فِي السَّفَرِ وَقَدْ كَبِرْتَ وَضَعُفْتَ أَوْ رَقِقْتَ فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَصُومُ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسَ وَقَالَ إِنَّ أَعْمَالَ النَّاسِ تُعْرَضُ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسِ
حضرت اسامہ سوار ہو کر اپنی زرعی اراضی کی طرف جایا کرتے تھے جو وادی قرہ میں تھی اور وہ راستے میں پیر اور جمعرات کے دن روزرہ رکھتے تھے۔ (راوی کہتے ہیں) میں نے ان سے عرض کیا آپ سفر کے دوران پیر اور جمعرات کے دن روزہ کیوں رکھتے ہیں حالانکہ آپ کی عمر زیادہ ہوچکی ہے آپ کمزور ہوچکے ہیں انھوں نے جواب دیا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پیر اور جمعرات کے دن روزہ رکھا کرتے تھے اور یہ ارشاد فرماتے تھے لوگوں کے اعمال پیر اور جمعرات کے دن (اللہ کی بارگاہ میں پیش کئے جاتے ہیں۔