hadith book logo

Sunan Darimi: Hadith 1691

.

سنن الدارمي

1691
Sunan Darimi
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عَلِيٍّ فَسَأَلَهُ عَنْ شَهْرٍ يَصُومُهُ فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ مَا سَأَلَنِي أَحَدٌ عَنْ هَذَا بَعْدَ إِذْ سَمِعْتُ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ شَهْرٍ يَصُومُهُ مِنْ السَّنَةِ فَأَمَرَهُ بِصِيَامِ الْمُحَرَّمِ وَقَالَ إِنَّ فِيهِ يَوْمًا تَابَ اللَّهُ عَلَى قَوْمٍ وَيَتُوبُ فِيهِ عَلَى قَوْمٍ
حضرت نعمان بن سعد بیان کرتے ہیں ایک شخص حضرت علی (رض) کے پاس آیا اور ان سے سوال کیا کہ رمضان کے مہینے کے روزے رکھنے کے بعد کون سے مہینے کے روزے رکھے جائیں گے حضرت علی (رض) نے اس سے کہا میں نے ایک شخص کو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مجھ سے کسی نے وہ سوال نہیں کیا اس شخص نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا وہ سال بھر میں رمضان کے مہینے کے روزے رکھنے کے بعد کون سے مہینے کے روزے رکھے تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے محرم کے روزے رکھنے کی ہدایت کی۔ اور فرمایا اس مہینہ میں ایک دن ایسا ہے جس دن اللہ نے ایک قوم کی توبہ قبول کی تھی اور اسی دن ایک قوم کی توبہ قبول کرے گا۔