أَخْبَرَنَا سَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ وَالْيَهُودُ يَصُومُونَ يَوْمَ عَاشُورَاءَ فَسَأَلَهُمْ فَقَالُوا هَذَا الْيَوْمُ الَّذِي ظَهَرَ فِيهِ مُوسَى عَلَى فِرْعَوْنَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْتُمْ أَوْلَى بِمُوسَى فَصُومُوهُ
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مدینہ منورہ تشریف لائے تو یہود عاشورہ کے دن روزہ رکھا کرتے تھے آپ نے ان سے اس بارے میں دریافت کیا تو انھوں نے جواب دیا یہ وہ دن ہے جس میں حضرت موسیٰ کو فرعون پر غلبہ حاصل ہوا تھا تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (مسلمانوں) سے ارشاد فرمایا تم حضرت موسیٰ کے زیادہ قریب ہو اس لیے اس دن تم بھی روزہ رکھا کرو۔