hadith book logo

Sunan Darimi: Hadith 1889

.

سنن الدارمي

1889
Sunan Darimi
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ امْرَأَةً كَانَتْ تَرْعَى لِآلِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ غَنَمًا بِسَلْعٍ فَخَافَتْ عَلَى شَاةٍ مِنْهَا أَنْ تَمُوتَ فَأَخَذَتْ حَجَرًا فَذَبَحَتْهَا بِهِ وَإِنَّ ذَلِكَ ذُكِرَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَهُمْ بِأَكْلِهَا
حضرت ابن عمر (رض) بیان کرتے ہیں ایک خاتون کعب بن مالک کے خاندان کی بکریاں سلع پہاڑ کے پاس چرایا کرتی تھی ایک مرتبہ اسے اندیشہ ہوا کہ ان میں سے ایک بکری مرجائے گی اس نے ایک پتھر پکڑا اور اس سے اس بکری کو ذبح کردیا جب اس بات کا ذکر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیا گیا تو آپ نے ان لوگوں کو یہ ہدایت کی کہ وہ اس بکری کا گوشت کھا لیں۔