حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ الْمُبَارَكِ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ عَنْ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّهُ سَمِعَ سُفْيَانَ بْنَ أَبِي زُهَيْرٍ يُحَدِّثُ نَاسًا مَعَهُ عِنْدَ بَابِ الْمَسْجِدِ فَقَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ اقْتَنَى كَلْبًا لَا يُغْنِي عَنْهُ زَرْعًا وَلَا ضَرْعًا نَقَصَ مِنْ عَمَلِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطٌ قَالُوا أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِي وَرَبِّ هَذَا الْمَسْجِدِ
سائب بن یزید بیان کرتے ہیں انھوں نے مسجد کے دروازے کے پاس سفیان بن ابوزہیر کو بہت سے لوگوں کے سامنے یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا ہے انھوں نے بیان کیا ہے میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے جو شخص کھیت یا جانور کی حفاظت کے علاوہ کسی کتے کو پالے گا اس کے عمل میں روزانہ ایک قیراط اجر وثواب کم ہوگا۔ لوگوں نے دریافت کیا کیا آپ نے یہ بات نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبانی سنی ہے انھوں نے جواب دیا ہاں اس مسجد کے پروردگار کی قسم ایسا ہی ہے۔